نیب میں مقدمات کی تفتیش کے لیے نیا ایس او پی منظور
کرپٹ افراد کیخلاف تحقیقات میں یکساں طریقہ کار کو متعارف کرائیں گے، نیب بیان
کرپٹ افراد کیخلاف تحقیقات میں یکساں طریقہ کار کو متعارف کرائیں گے، نیب بیان۔ فوٹو: فائل
چیئرمین نیب چوہدری قمر زمان نے اہم کیسوں کی تحقیقات کیلیے مشترکہ تفتیشی ٹیموں کی تشکیل سے متعلق نئے ایس او پی کی منظوری دیدی ہے ۔
نیب ہیڈکوارٹرز میں ماسٹرٹرینیز سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ اس طریقہ کارکے تحت نیب کو حقیقی معنوں میںکرپشن کیخلاف موثرادارہ بنانے میں مددملے گی اورعوام کااعتماد بحال ہوگا۔چیئرمین نیب نے پراسیکیوٹرز اور انویسٹی گیشن افسران کو ہدایات جاری کیںکہ وہ تحقیقات کے نئے طریقہ کار میں تربیت حاصل کریں۔
اس ماسٹر ٹریننگ پروگرام میں شرکت کے بعد نئے انویسٹی گیشن افسران کو ریجنل دفاتر میں ذمے داریاں دی جائیں گی۔ نیب سے جاری بیان میںکہا گیاہے کہ تربیتی افسران تمام ریجنل دفاتر میںکرپشن کی روک تھام اور کرپٹ افرادکیخلاف تحقیقات میں ایک یکساں طریقہ کارکو متعارف کرائیں ،اس کیلئے پراسیکیوٹرز اور انویسٹی گیشن افسران میںہم آہنگی بھی ہونی چاہیے۔