فنکشنل لیگ سندھ کے جنرل سیکریٹری امتیاز شیخ پارٹی عہدے سے مستعفی
فنکشنل لیگ کا وفاقی حکومت سے علیحدگی اورسندھ حکومت میں شمولیت کا فیصلہ
فنکشنل لیگ کا وفاقی حکومت سے علیحدگی اورسندھ حکومت میں شمولیت کا فیصلہ۔ فوٹو : فائل
پاکستان مسلم لیگ فنگشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل امتیاز احمد شیخ نے تنظیمی امور پر اختلافات کے باعث اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔
انھوں نے اپنا استعفیٰ پارٹی کے سربراہ پیر پگاڑا کو ارسال کر دیا ایکسپریس سے رابطہ کرنے پر پارٹی کے رہنما ڈاکٹر تاج نے بتایا کہ امتیاز شیخ نے اپنا استعفیٰ پیر پگاڑا کو بھیجا ہے تاہم انھوں نے اسے منظور کرنے سے انکار کر دیا ہے اور امتیاز شیخ کو عہدے پر کام جاری رکھنے کی ہدایت جاری کی ہے ،دوسری جانب ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق فنکشنل لیگ نے وفاقی حکومت سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیاہے اور اسے سندھ حکومت میں شمولیت کی دعوت دیدی گئی ہے اس سلسلے میں صدرالدین شاہ راشدی دبئی روانہ ہورہے ہیں جہاں وہ سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کرکے معاملات کو حتمی شکل دیں گے۔