ایس پی شاہ محمد شاہ کے قتل کے جرم میں ایم کیو ایم کے رئیس مما کو 25 سال قید
شاہ محمد شاہ وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے رشتے دار تھے

OKARA:
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے کراچی آپریشن کے اہم کردار ایس پی شاہ محمد شاہ اور ڈاکٹر دلشاد کے قتل کے مقدمے میں ملزم رئیس مما کو 25 سال قید کی سزا کا حکم دیدیا۔
کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نمبر 16 نے آپریشن کے اہم کردار ایس پی شاہ محمد شاہ اور ڈاکٹر دلشاد کے قتل کا فیصلہ سنا دیا۔ استغاثہ ایم کیو ایم کے ملزم رئیس مما پر جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہا۔
عدالت نے رئیس مما کو 25 برس قید بامشقت کا حکم دے دیا اور مقدمہ میں نامزد ایم کیو ایم کے 2 ملزمان کو ناکافی شواہد کی بناء پر بری کردیا، جن میں اعجاز قادری عرف گور چانی اور آصف اقبال شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزمان کیخلاف تھانہ کورنگی میں قتل کا مقدمہ درج ہوا تھا۔ ملزمان نے 2012 میں ایس پی شاہ محمد شاہ اور ڈاکٹر دلشاد کو قتل کیا تھا۔ شاہ محمد شاہ وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے رشتے دار تھے۔ ایس پی شاہ محمد شاہ کا کراچی آپریشن میں اہم کردار رہا ہے۔ ملزمان رئیس مما، اعجاز قادری و دیگر پر قتل اور دہشتگردی کے دیگر مقدمات زیر سماعت ہیں۔