بینظیرقتل کیس کی سماعت میںتاخیرپرہائیکورٹ کانوٹس

انسداددہشتگردی عدالت کے جج سے10روزمیںتاخیرکی وجوہات اورکمنٹس طلب

انسداددہشتگردی عدالت کے جج سے10روزمیںتاخیرکی وجوہات اورکمنٹس طلب،فوٹو فائل

ISLAMABAD:
ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس محمودمقبول باجوہ اورجسٹس علی باقرنجفی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو شہادت کیس کی سست روی سے سماعت اورمسلسل تاخیرکا سخت نوٹس لیتے ہوئے سماعت کرنیوالے انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر1کے جج چوہدری حبیب الرحمان کو نوٹس جاری کرکے10دن میںتاخیرکی وجوہات اور کمنٹس طلب کر لیے ہیں۔


جبکہ اس مقدمے کے ساتوںملزمان سابق ڈی آئی جی سعود عزیز،سابق ایس پی خرم شہزاد،اعتزازشاہ، شیرزمان، رفاقت،حسنین گل اوررشیدعرف ترابی کوبھی نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیاہے اورسماعت24ستمبرتک ملتوی کردی،اس کیس میں مسلسل تاخیروسست روی کے خلاف پٹیشن ایف آئی اے کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کی طرف سے سینئر پراسیکیوٹرچوہدری ذوالفقار علی نے دائرکی تھی جسے عدالت نے سماعت کے لیے منظورکرلیا ہے۔

ہائیکورٹ کے حکم کے بعد سینئر پراسیکیوٹر چوہدری ذوالفقار علی نے ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس کیس میں مجموعی طور پر125سرکاری گواہان ہیں مگرہم نے ان کی شارٹ لسٹنگ کرلی ہے ہم مجموعی طور پرصرف30سے35گواہان کے بیانات ریکارڈ کرائیں گے ان تمام گواہان کو ہم نے پابند بھی کردیا ہے اگر اس کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پرشروع ہوجائے تو ہم3 ہفتوں میں سماعت مکمل کرادیں گے۔
Load Next Story