سول ایوی ایشن کے جدید ایئرٹریفک سسٹم نے کام شروع کردیا

سسٹم کی تنصیب سے پاکستانی فضائی حدودمیں طیاروںکی پروازیں زیادہ محفوظ ہونگی

سسٹم کی تنصیب سے پاکستانی فضائی حدودمیں طیاروںکی پروازیں زیادہ محفوظ ہونگی ، فوٹو : فائل

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے جدید ترین ایئرٹریفک مینجمنٹ سسٹم نے کام شروع کردیا ہے۔


اس سسٹم کی تنصیب سے پاکستانی فضائی حدود میں طیاروںکی پروازیں زیادہ محفوظ ہونگی جبکہ ایئرلائنز کو ایندھن اور وقت کی بچت بھی ہوگی۔ جدید ترین ایئرٹریفک مینجمنٹ سسٹم سی اے اے کے لاہور اورکراچی ریڈار سینٹرز پرنصب کیے گئے ہیں۔اس جدید سسٹم کے ذریعے ایئرٹریفک کنٹرولرزکو پاکستان کی پوری فضائی حدود میں طیاروںکی بہتر رہنمائی کی سہولت مل گئی ہے۔ سی اے اے ذرائع کے مطابق جدید ترین ایئرٹریفک مینجمنٹ سسٹم اسپین سے حاصل کیا گیاہے۔ یہ سسٹم امریکا اور یورپ کے کئی ممالک میں نصب ہے جبکہ پاکستان جنوبی ایشیا میں طیاروں کی رہنمائی کا یہ نظام استعمال کرنے والا پہلا ملک ہے۔

ماہرین کے مطابق دوران پرواز اگر طیارے خطرناک حد تک قریب آجائیں یا اپنی مقررہ اونچائی یا راستے سے ہٹ جائیں تویہ سسٹم درست طریقے سے ایئرٹریفک کنٹرولرکو خبردار کردیتا ہے۔ اسی طرح جنگ زدہ علاقوں اور ممنوع فضائی حدود سے طیاروںکودور رکھنے کیلیے بھی یہ سسٹم انتہائی کارگرہے۔ماہرین نے امید ظاہرکی ہے کہ زیادہ درست اورموثرمعلومات کی بنا پر اب پاکستانی فضائی حدود میں بیک وقت زیادہ طیارے پروازکرسکیں گے۔
Load Next Story