آئرلینڈ نے ورلڈ چیمپئن ویسٹ انڈیز کی سٹی گم کردی
پہلے ٹی 20 میں 6 وکٹ سے کامیاب، سابق انگلش بیٹسمین ایڈ جوائس کے40 رنز
پہلے ٹی 20 میں 6 وکٹ سے کامیاب، سابق انگلش بیٹسمین ایڈ جوائس کے40 رنز۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل
اپ سیٹ ماسٹر آئرلینڈ نے ورلڈ چیمپئن ویسٹ انڈیزکی بھی سٹی گم کر دی، پہلے ٹی 20 میں آل رائونڈ پرفارمنس کی بدولت 6 وکٹ سے کامیابی حاصل کی، سابق انگلش بیٹسمین ایڈ جوائس نے نئی ٹیم کی جانب سے ناقابل شکست 40 رنز جڑے۔
تفصیلات کے مطابق آئرلینڈ نے بڑی ٹیموں کے خلاف اپ سیٹ کرنے کی اپنی روایت برقرار رکھی، اس بار ویسٹ انڈین سائیڈ شکار بنی، دلچسپ بات یہ ہے کہ آئرش ٹیم نے میزبان کوجمیکا کے اسی سبائنا پارک پر زیر کیا جہاں پر 7 برس قبل پاکستان کو ورلڈ کپ 2007 کے ابتدائی رائونڈ میں پچھاڑا تھا، مہمان ٹیم کو پہلے ٹی 20 میں فتح کے لیے 117 رنز کا آسان ہدف ملا جو اس نے 19.1 اوورز میں 4 وکٹ پر حاصل کرلیا۔
پورٹر فیلڈ4 اور پال اسٹرلنگ بغیر کھاتہ کھولے آئوٹ ہوئے ، ولسن نے بدری کی دوسری وکٹ بننے سے قبل 18 رنز اسکور کیے، اس موقع پر ایڈ جوائس اور پوئینٹر (32) نے اسکورکو 95 تک پہنچایا، بعد میں جوائس نے کیون اوبرائن (15) کے ساتھ مل کر ٹیم کو ہدف تک پہنچادیا، وہ 49 بالز پر 40 رنز جڑ کر ناٹ آئوٹ رہے۔ اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے8 وکٹ پر 116 رنز بنائے، ٹاپ اسکورر 18 رنز کے ساتھ کرس گیل رہے، ٹم مورٹیگ، الیکس کیوسک اور کیون اوبرائن نے2،2 وکٹیں لیں۔