دبئی ٹینس وینس کا فاتحانہ سفر جاری سیمی فائنل میں پہنچ گئیں
فلاویا پنیٹا ناکام،سرینا ولیمز اور کیرولین ووزینسکی نے بھی کوارٹر فائنل مرحلہ عبور کرلیا
فلاویا پنیٹا ناکام،سرینا ولیمز اور کیرولین ووزینسکی نے بھی کوارٹر فائنل مرحلہ عبور کرلیا،ڈیلرے بیچ ایونٹ میں اسٹیوجانسن نے ہاس کے ہوش اڑا دیے۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل
دبئی اوپن میں وینس ولیمز کا فاتحانہ سفر جاری ہے، اٹلی کی فلاویا پنیٹا کو زیر کرکے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں، سرینا ولیمز اور کیرولین ووزینسکی نے بھی کوارٹر فائنل کا مرحلہ عبور کرلیا۔
دوسری جانب ڈیلرے بیچ اوپن ٹینس میں امریکی کوالیفائر اسٹیوجانسن نے ٹاپ سیڈ ٹومی ہاس کے ہوش اڑا دیے، حیران کن فتح نے انھیں فائنل ایٹ میں رسائی دلا دی،آسٹریلیا کے لیٹن ہیوٹ ہموطن مارنکو ماٹوسیوک سے میچ میں انجرڈ ہوکر دستبردار ہوگئے، فلکیانو لوپیز اور کیون اینڈرسن اگلے رائونڈ میں پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق وینس ولیمز میں ایک بار پھر ماضی کی جھلک دکھائی دے رہی ہے،انھوں نے مسلسل تیسری مرتبہ اسٹریٹ سیٹس میں فتح پائی، دبئی اوپن کے کوارٹر فائنل میں 7 مرتبہ کی گرینڈ سلم ونر نے اٹلی کی فلاویا پنیٹا کو 6-4 اور 7-5 سے ٹھکانے لگایا۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی وینس نے ایک بار پھر ٹرافی ہاتھوں میں اٹھانے کا امکان روشن کرلیا،آخری مرتبہ وہ دبئی میں پانچ برس قبل ایونٹ کی فاتح ٹھہری تھیں۔33 سالہ امریکی پلیئر پہلے ہی رینکنگ میں ٹاپ 40 میں اپنی واپسی یقینی بناچکی ہیں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ فائنل میں ایک بار پھر اپنی بہن سرینا سے مقابلے کی توقع کررہی ہیں تو انھوں نے کہا کہ یہ شاندار ہوگا مگر پہلے وہاں تک پہنچ تو جائوں۔
آخری مرتبہ آل ولیمز فائنل 5 برس قبل دوحا میں ہوا جس میں سرینا نے کامیابی حاصل کی تھی۔ وینس کا اب دبئی اوپن کے سیمی فائنل میں ڈنمارک سے تعلق رکھنے والی سابق ورلڈ نمبر ون اور ایونٹ کی 8 سیڈ کیرولین ووزینسکی سے مقابلہ ہوگا، جنھوں نے کوارٹر فائنل میں رومانیہ کی سورانا کرسٹی کو 6-1 اور 6-2 سے شکست دی۔ایک اور کوارٹر فائنل میں سرینا ولیمز نے سربیا کی جلینا جینکووچ کو اسٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-2 سے ہراکر سیمی فائنل میں جگہ پکی کرلی۔ دوسری جانب 4 لاکھ 74 ہزار ڈالر مالیت کے ڈیلرے بیچ اوپن ٹینس ایونٹ میں گذشتہ روز ایک بڑا اپ سیٹ ہوا، جب امریکا کے کوالیفائر اسٹیو جانسن نے ایونٹ کے ٹاپ سیڈ جرمن پلیئر ٹومی ہاس کو پچھاڑ کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی، ان کا عالمی درجہ بندی میں 142 واں نمبر ہے جبکہ ہاس 12 ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔
جانسن 2 مرتبہ کے یو ایس کالجیٹ چیمپئن بھی رہ چکے ہیں، انہوں نے تیسرے سیٹ کے ٹائی بریکر پر برتری کے ساتھ ہاس کو قابو کیا اور6-4، 2-6 اور 7-6(7/2) سے فتح پائی، یہ ان کی کسی بھی ٹاپ 20 رینکڈ پلیئر کے خلاف کیریئر کی دوسری کامیابی ہے۔ اب جانسن کوارٹر فائنل میں 6 سیڈ اسپین کے فلکیانو لوپیز کا سامنا کریں گے جنھوں نے دوسرے رائونڈ میں فرانس کے ایڈرین مانارینو کو 4-6، 6-4 اور 6-2 سے قابو کیا۔ دوسرا کوارٹر فائنل جنوبی افریقہ کے 4 سیڈ کیون اینڈرسن اور ان سیڈڈ آسٹریلوی پلیئر مارنکو ماٹوسیوک کے درمیان کھیلا جائے گا۔
ماٹوسیوک نے اپنے ہموطن اور 8 سیڈ لیٹن ہیوٹ کے خلاف پہلے سیٹ میں 7-6 (7/2)سے کامیابی پائی تو لیٹن ہیوٹ کا کندھا جواب دے گیا، انھیں پہلے سیٹ میں بھی کورٹ پر امداد فراہم کی گئی تھی مگر وہ کھیل جاری نہیں رکھ پائے جس کا براہ راست فائدہ ماٹوسیوک کو ملا۔ اسی طرح روس کے کیون اینڈرسن کو بھی اپنے کروشیا حریف آئیو کارلووک کے پہلے ہی رائونڈ میں انجرڈ ہونے کی وجہ سے اگلے رائونڈ میں رسائی حاصل ہوئی، وہ تین سیزن میں دوسری مرتبہ ڈیلرے بیچ ٹائٹل اپنے ہاتھوں میں اٹھانے کے لیے پُرعزم ہیں۔ انھوں نے 2012 کے فائنل میں ماٹوسیوک کو شکست سے دوچار کیا تھا۔ دوسری جانب کارلووک کو گذشتہ ہفتے ممفس فائنل میں جاپان کے ٹاپ سیڈ کائی نیشکوری کے ہاتھوں مات ہوئی تھی۔قبل ازیں پہلے رائونڈ کے آخری مقابلے میں کروشیا کے 7 سیڈ مارن کلک نے جرمنی کے بینجمن بیکر کو 6-1 اور 6-3 سے زیر کیا۔