سوک سینٹر اور کورنگی میں بم ملنے پر خوف و ہراس پھیل گیا
بم ڈسپوزل اسکواڈ نے تلاشی کے بعد سوک سینٹر کو مکمل طور پر کلیئر قرار دیا
پختون چوک کے قریب مشکوک ڈبے میں سے پتھر، ناکارہ موبائل اور ایک تار نکلا۔ فوٹو: فائل
سوک سینٹر اور کورنگی کے پختون آباد میں بم ملنے کی اطلاع پر خوف و ہراس پھیل گیا، تفصیلات کے مطابق نیو ٹاؤن کی حدود یونیورسٹی روڈ پر واقع سوک سینٹر میں بم ملنے پر خوف وہراس پھیل گیا۔
اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور عمارت کو خالی کر وانے کے بعد فوری طور پر ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا جس پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر عمارت کی تلاشی لینے کے بعد اطلاع کو افواہ قرار دیا،ڈی ایس پی ناصر لودھی نے ایکسپریس کو بتایا کہ سوک سینٹر میں بم کی اطلاع 3بج کر31 منٹ پر پولیس کو موصول ہوئی جس کے بعد پولیس سوک سینٹر پہنچی اور تلاشی کے عمل کے بعد سوک سینٹر کو کلیئر قرار دیا، انھوں نے بتایا کہ اکبر نامی سپروائزر نے کسی شخص سے ذکر کیا تھا کہ اسے کہیں بم پڑے دکھائی دیے ہیں اور یہ بات پورے سوک سینٹر میں پھیل گئی۔
انھوں نے بتایا کہ واقعہ کسی کی شرارت معلوم ہوتا ہے تاہم پولیس تفتیش کر رہی ہے، کورنگی صنعتی ایریا تھانے کی حدود بلال کالونی میں پختون چوک کے قریب مشکوک ڈبہ ملنے پر علاقے میں خوف پھیل گیا، اطلاع ملنے پر علاقہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا جس کے بعد پولیس نے فوری طور پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا، بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے نے فوری طور پر موقع پر پہنچ مشکوک گتے کے ڈبے کو چیک کیا تو اس میں پتھر اورناکارہ موبائل اور ایک تار موجود تھا جسے پلاسٹک ٹیپ سے چپکایا ہوا تھا ۔