لیاری میں گینگ وار کے ملزمان کی مورچہ بند فائرنگ مکین محصور
مختلف علاقے راکٹ ، دستی بم ، کریکر اور اوان گولوں کے دھماکوں سے گونجتے رہے
پولیس نے موقع پر پہنچ کر 2 افراد کو گرفتار کرلیا، ایس ایچ او کلاکوٹ کا دعویٰ۔ فوٹو: فائل
لیاری میں گینگ وار کے 2 گروپوں کے درمیان مورچہ بند فائرنگ سے علاقہ مکین گھروں میں محصور ہوگئے جبکہ راکٹ ، دستی بم ، کریکر اور اوان گولوں کے دھماکوں سے علاقہ گونجتا رہا۔
بابا لاڈلہ گروپ اور عذیر جان گروپ کے کارندوں میں شروع ہونیوالی مورچہ بند فائرنگ کے دوران رینجرز اور پولیس خاموش تماشائی بنی رہی جبکہ لیاری گینگ وار کے ملزمان آزادانہ جدید ہتھیار سے ایک دوسرے پر نہ صرف گولیاں برساتے رہے بلکہ دستی بم ، راکٹ ، کریکر اور اوان گولوں بھی داغتے رہے اور ان کے دھماکوں سے لیاری کے علاقے گونجتے رہے۔ گینگ وار کے ملزمان کے درمیان گل محمد لین ، جمن شاہ پلاٹ ، شاہ بیگ لین ، جھٹ پٹ مارکیٹ ، آٹھ چوک ، دھوبی گھاٹ اور عثمان آباد سمیت دیگر علاقے شدید متاثر رہے اور ان علاقوں میں گینگ وار کے ملزمان ایک دوسرے کے خون کے پیاسے دکھائی دیے ، لیاری میں شدید فائرنگ سے علاقہ مکینوں میں خوف وہ ہراس پھیلا رہا جبکہ وہ گھروں میں محصور ہوگئے اور اس دوران علاقے کی دکانیں و کاروبار بھی بند ہوگیا۔
لیاری کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور دھماکوں میں رضوان اور اختر سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے جنھیں فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال لایا گیا دریں اثنا رات گئے پولیس اوررینجرز نے لیاری کے علاقے دریا آباد گلی نمبر 6 میں شکیل بادشاہ کے اڈے پر چھاپہ مار کر 2 ملزمان کو اسلحے سمیت گرفتار کر کے 4 موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں ، علاوہ ازیں چاکیواڑہ کے علاقہ ٹینٹری روڈ ، بہار کالونی ، الفلاح روڈ میں بھی عذیر بلوچ کے ساتھی فیصل پٹھان اور بابا لاڈلہ کے ساتھیوں میں تصادم شروع ہوگیا دونوں گروپ ایک دوسرے پر فائرنگ اور آوان گولوں سے حملے کیے۔