نائجیریا القاعدہ تنظیم بوکو حرم کے حملے 60 افراد ہلاک متعدد زخمی

شدت پسند تنظیم کے جنگجوؤں نے صبح سویرے حملہ کیا، عمارتوں پر دھماکا خیز مواد پھینک کر تباہ کیا گیا، اسکول پر بھی فائرنگ

شدت پسند تنظیم کے جنگجوؤں نے صبح سویرے حملہ کیا، عمارتوں پر دھماکا خیز مواد پھینک کر تباہ کیا گیا، فوٹو:فائل

KARACHI:
نائجیریا کے شہر باما پر القاعدہ تنظیم بوکو حرام کے عسکریت پسندوں کے حملے میں 60 سے زائد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔


پولیس کمشنر بورنو لاول تانکو نے تبایا کہ بوکو حرم کے عسکریت پسندوں نے شمالی مشرقی نائجریا میں کچھ عمارتوں پر حملہ کرکے انھیں مسمار کردیا، ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ مسلح افراد نے صبح 4 بجے کے قریب قصبے باما پر دھاوا بول دیا اور مختلف عمارتوں پر دھماکا خیز مواد پھینکتے رہے۔ پھر لوگوں کو جھاڑیوں کی طرف بھاگ جانے کو کہا جہاں پہلے ہی عسکریت پسند موجود تھے۔ ایک اسکول پر بھی فائرنگ کی گئی جبکہ ایک روایتی حکمراں کے تاریخی محل کو بھی نذر آتش کردیا گیا۔ علاقے میں 3 ہزار کے قریب گھروں کو تباہ کیا جاچکا ہے۔
Load Next Story