شہر میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیوں میں 127 ملزم گرفتار
ملزمان میں گینگ وار کارندے اور سیاسی کارکن شامل ہیں، اسلحہ برآمد کرلیا گیا
اورنگی ٹائون پولیس نے ایم پی آر کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔فوٹو:فائل
پولیس و رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں میں127 ملزم گرفتار کرلیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال پولیس نے بلاک 13-D میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد ملزم سجاد حسین کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا جبکہ ملزم کے 2 ساتھی فرار ہوگئے، زمان ٹائون پولیس نے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان شعیب ، عدیل اور ولید کو گرفتار کرلیا ، پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔
بوٹ بیسن پولیس نے شاہ رسول کالونی میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران ماجد، عباس اور شبیر کو گرفتار کرلیا، اورنگی ٹائون پولیس نے ایم پی آر کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ،ایس آئی سی ایسٹ نے لائنز ایریا اور پریڈی سے 3 ملزمان عدنان ، اختر اور اکبر کو گرفتارکرلیا ، ذرائع نے بتایا کہ تینوں کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے، علاوہ ازیں سندھ پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 91 ملزمان کو گرفتار کیاجبکہ رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 15 افراد جبکہ لیاری سے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا جس کا تعلق گینگ وار سے ہے۔