ریٹائر کب ہونگے مصباح الحق سوال پر چراغ پا ہوگئے
آپ کو میرے جانے کی اتنی جلدی کیوں ہے، پاکستانی کپتان کا میڈیا سے استفسار
آپ کو میرے جانے کی اتنی جلدی کیوں ہے، پاکستانی کپتان کا میڈیا سے استفسار۔ فوٹو: فائل
HAFIZABAD:
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق بار بار ریٹائرمنٹ کے سوال پر چراغ پا ہونے لگے،انھوں نے میڈیاکو جواب دینے کے بجائے پوچھ لیا کہ آپ کو میرے جانے کی اتنی جلدی کیوں ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے قذافی اسٹیڈیم میں تربیتی کیمپ کے آخری روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ ابھی آپ کی فارم اور فٹنس بہترین ہے لیکن ظاہر ہے آپ کو جانا بھی ہو گا، مستقبل کے بارے میں کیا سوچا اور اس کے لیے کس ایونٹ کو پیش نظر رکھا ہے۔
جواب میں ٹیسٹ اور ون ڈے کپتان نے کہاکہ پتہ نہیں آپ کو میرے جانے کی جلدی کیوں ہے، ہر وقت یہی سوال پوچھا جاتا ہے، میری کوشش ہے کہ جب تک کھیل سے وابستہ رہوں پورے جذبہ کے ساتھ کھیلتے ہوئے ٹیم کے لیے بہتر پرفارم کروں، مستقبل کے بارے میں پلان میرے اپنے ہیں، ابھی بتانے کی ضرورت نہیں کہ مجھے کب تک کھیلنا اور کب انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑنی ہے۔کپتان سے جب پوچھا گیا کہ ریٹائرمنٹ کیلیے ورلڈ کپ پر تو فوکس نہیں کررہے تو انھوں نے جواب دیا کہ بعد میں بتائوں گا۔ یاد رہے کہ39سالہ مصباح الحق2013 میں ون ڈے کرکٹ میں1373رنز بناکر سرفہرست رہے،اس کے باوجود بار بار یہی سوال اٹھایا جاتا ہے کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں آئندہ سال شیڈول ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کون سنبھالے گا۔