صنعتی انفرااسٹرکچرکیلیے حکومت نے325 کروڑمختص کردیے

سڑکیں تعمیر،تجاوزارت وکچراصاف،اسٹریٹ لائٹس نصب،پانی فراہم کیا جائیگا،نذربوزدار

سڑکیں تعمیر،تجاوزارت وکچراصاف،اسٹریٹ لائٹس نصب،پانی فراہم کیا جائیگا،نذربوزدار, فوٹو: فائل

حکومت سندھ نے صنعتی علاقوں کے انفرااسٹرکچر کو بہتربنانے کے لیے3.25 کروڑ روپے مالیت کافنڈمختص کردیا ہے۔

یہ بات سائٹ لمیٹڈ کے مینجنگ ڈائریکٹر نذر محمد بوزدار نے سائٹ سپرہائی وے ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے دفتر میں ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید غوری سے ملاقات کے دوران کہی۔ انہوں نے کہاکہ سائٹ سپرہائی وے صنعتی علاقے میں قائم تجاوزات اورغیر قانونی چھپرا ہوٹلوں کو ہنگامی بنیادوں پر ختم کرنے کے علاوہ صنعتی علاقے سے جھاڑیاں اورکچرافوری طورپر اٹھاتے ہوئے علاقے کو شہر کی ماڈل صنعتی اسٹیٹ بنایا جائے گا۔ نذرمحمدبوزدارنے سائٹ سپر ہائی وے صنعتی علاقے میں پانی کے اوسط بلز جاری کرنے والے سائٹ لمیٹڈ کے عملے کے تبادلے کے فوری احکام جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس صنعتی علاقے میں پانی کی فراہمی کو یقینی بنائی جائے گی اور اوسط بلنگ کا فوری خاتمہ کر دیا جائے گا جبکہ صنعتی علاقے کی تمام اسٹریٹ لائٹس کی ازسرنوتنصیب بھی جائے گی اور علاقے سے منسلک تمام سڑکوں کی مرمت وتعمیر کی جائے گی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ صنعتی علاقے کی نمائندہ تنظیم اور صنعتکاروں کو آئندہ ایک ہفتے میں سائٹ لمیٹڈ کے نئے اقدامات کے نتائج سامنے آنا شروع ہوں گے۔


انہوں نے کہا کہ واٹر بورڈ سے پانی کی لائن کے سائز کو بڑھاتے ہوئے سائٹ سپرہائی وے صنعتی علاقے کو پانی کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنائیں گے اور سائٹ سپر ہائی وے صنعتی علاقے کو ماڈل صنعتی اسٹیٹ بنائیں گے۔ اس موقع پر سائٹ سپر ہائی وے ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید علی غوری نے انڈسٹریل ایریا کے بڑھتے ہوئے مسائل سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ صنعتی علاقے کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، اسٹریٹ لائٹس مکمل طورپر تباہ ہوچکی ہیں جبکہ ایک اہم اور حساس صنعتی علاقہ ہونے کے باوجود یہاں فائربریگیڈ اور ہائیڈرینٹ کی سہولت موجود نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سائٹ لمیٹڈ سائٹ سپر ہائی وے صنعتی علاقے کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کررہی ہے، سائٹ لمیٹڈ اس صنعتی علاقے سے لاکھوں روپے فنڈ اکھٹا کرتی ہے اور یہ پیسہ دوسری جگہ پر لگا دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے صنعتی علاقہ تباہی کا شکار ہے۔ایسوسی ایشن کے دیگر عہدیدارناصر احمد ، چوہدری ریاض ، جمشید چاندی والا، نثار احمد، شہنشاہ عالم اور راجہ الیاس بھی موجود تھے۔

 
Load Next Story