انڈر 19 ورلڈ کپ پاکستان کو آج سری لنکا کے چیلنج کا سامنا
بھارت وانگلینڈ مقابل، فتح کی صورت میں روایتی حریف سیمی فائنل میں آمنے سامنے ہونگے
بھارت وانگلینڈ مقابل، فتح کی صورت میں روایتی حریف سیمی فائنل میں آمنے سامنے ہونگے۔ فوٹو: فائل
آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے ابتدائی 2 کوارٹر فائنلز ہفتے کو کھیلے جائیں گے، پاکستان کو سری لنکا کے چیلنج کا سامنا ہے، بھارتی سائیڈ انگلینڈ کے مقابل ہوگی،فتح کی صورت میں دونوں روایتی حریف سیمی فائنل میں آمنے سامنے آ جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق گرین شرٹس کو گروپ مرحلے میں بھارت سے شکست کا حساب چکتاکرنے کا موقع مل سکتا ہے لیکن اس کیلیے ہفتے کو پہلے کوارٹر فائنل میں سری لنکا کا قصہ تمام کرنا ہوگا، 2004 اور 2006 کی چیمپئن سائیڈ کے امام الحق سردست 260 رنز بناکر ایونٹ کے ٹاپ اسکورر ہیں، کپتان سمیع اسلم مجموعی طور پر 129رنز اسکور کر چکے، دونوں اوپنرز نے تین لیگ میچز میں 2 سنچری شراکتیں قائم کیں جو ان کی شاندار فارم کی عکاس ہیں، بولنگ میں اسپنر کرامت علی 7 اور ظفرگوہر6 وکٹوں کے ساتھ نمایاں ہیں۔
دوسری جانب سری لنکا کے اوپنرز سدیرا سمارا وکرما156 اور ہشان دیماندو147رنز اپنے نام جوڑ چکے ہیں، فاسٹ بولر انوک فرنانڈو7 شکاروں کے ساتھ ٹیم کے کامیاب ترین بولر بنے ہوئے ہیں، بینورا فرنانڈو نے6 وکٹیں لے کر اپنی اہمیت منوائی، انڈر19 ورلڈ کپ کے باہمی مقابلوں میں پاکستان کو سری لنکا پر 3-1 سے برتری حاصل ہے، اس سے قبل دونوں ممالک آخری مرتبہ نیوزی لینڈ میں منعقدہ 2010 ایڈیشن میں مقابل آئے تھے، گرین شرٹس نے وہ مقابلہ 5رنز سے جیتا تھا، دبئی میں بھارتی ٹیم دوسرے کوارٹر فائنل میں انگلینڈ سے نبرد آزما ہوگی،پلیٹ چیمپئن شپ کے رائونڈ8 میچز میں بنگلہ دیش کا مقابلہ کینیڈا اور زمبابوے کا سامنا نمیبیا سے ابوظبی میں ہوگا۔