پورٹ ایلزبتھ ٹیسٹ آسٹریلوی بیٹنگ ہچکولے کھانے لگی
112 پر 4 پلیئرز آؤٹ، پروٹیز کے 423 رنز، ڈی ویلیئرز اور پال ڈومنی کی سنچریاں
پورٹ ایلزبتھ ٹیسٹ:پہلی اننگز میں جنوبی افریقی بیٹسمین پال ڈومنی لیگ سائیڈ کی جانب شاٹ کھیل کر رن لینے کیلیے کوشاں، فوٹو: اے ایف پی
پورٹ ایلزبتھ ٹیسٹ کے دوسرے دن آسٹریلوی بیٹنگ ہچکولے کھانے لگی،ٹیم نے 112 پر 4 وکٹیں گنوا دیں، وین پارنیل نے اپنی ابتدائی 3 بالز پر2 وکٹیں لے کر میزبان ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم بنا دیا۔
قبل ازیں جنوبی افریقہ نے 423 کا مجموعہ ترتیب دیکرمہمان سائیڈ کو دبائو کا شکارکیا، ابراہم ڈی ویلیئرز اور پال ڈومنی سنچریاں بنانے میں کامیاب رہے۔ تفصیلات کے مطابق دوسرے روز ڈی ویلیئرز اور ڈومنی نے چھٹی وکٹ کیلیے 149 کی شراکت بنائی، ون ڈے کپتان نے 19ویں جبکہ ڈومنی نے کیریئر کی تیسری سنچری اپنے نام کی، ڈی ویلیئرز 116 رنز بناکر لیون کی گیند پر انہی کو کیچ دے بیٹھے، فلینڈر(6) کو کلارک نے ریٹرن کیچ تھام کر پویلین چلتاکیا، وین پارنیل (10) لیون کی گیند پر ہیڈن کا شکار بن گئے، ڈومنی 123رنز پر لیون کے بچھائے جال میں پھنس کر ایل بی ڈبلیو ہوئے، مورن مورکل (1)کے رن آئوٹ ہونے پر میزبان ٹیم کی بساط لپٹ گئی، ڈیل اسٹین4 پر ناٹ آئوٹ رہے۔
ناتھن لیون نے 5 وکٹیں لیں، دن کے اختتام پر جوابی اننگز میں آسٹریلیا نے 112 پر 4 وکٹیں کھودیں، جنوبی افریقہ نے تین مواقع ضائع کرکے میچ پر اپنی گرفت مزید مضبوط کرنے کا چانس بھی گنوایا، 65 پر ناٹ آئوٹ وارنر کا کیچ 43 کے انفرادی اسکور پر مورن کی گیند پر ڈی ویلیئرز نے گرایا، اسی طرح نائٹ واچ مین ناتھن لیون کو 2 اختتامی اوورز میں اتنے ہی چانسز ملے،اسٹین کی گیند پر ڈی ویلیئرز کے کیچ پر امپائر نے لیون کو ناٹ آئوٹ قرار دیا لیکن اس موقع پر میزبان ٹیم ریویو کیلیے کال کرنے میں ناکام رہی، حالانکہ ٹی وی ری پلے پر ان کی کامیابی یقینی تھی،پارنیل کی گیند پر گلی پوزیشن پر ڈومنی نے بھی لیون کا کیچ قابو نہیں کیا۔