مصباح الحق نے ایشیا کپ کے لیے ٹیم سلیکشن کو درست قرار دے دیا

ناصر جمشید کافی عرصہ سے آئوٹ آف فارم ہیں جس کی وجہ سے شرجیل خان کو منتخب کیا گیا۔

ناصر جمشید کافی عرصہ سے آئوٹ آف فارم ہیں جس کی وجہ سے شرجیل خان کو منتخب کیا گیا۔ فوٹو: فائل

مصباح الحق نے ایشیا کپ کیلیے ٹیم سلیکشن کو درست قرار دے دیا ہے، میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ ناصر جمشید کافی عرصہ سے آئوٹ آف فارم ہیں جس کی وجہ سے شرجیل خان کو منتخب کیا گیا۔


انھوں نے آغاز اچھا کیا تھا،اگرچہ بعد ازاں کارکردگی میں تسلسل نظر نہیں آیا لیکن اوپنر میں بہتر کھیلنے کی صلاحیت موجود ہے، روشن مستقبل کیلیے انھیں مزید مواقع دینا مناسب ہوگا،اعزاز چیمہ کو ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ پرفارمنس کے باوجود نظر انداز کرنے کے سوال پر کپتان نے کہاکہ پیسر کافی عرصے سے ٹیم سے باہر ہیں،اس دوران شامل ہونے والے نوجوان بولرزعمدہ کارکردگی سے اپنی جگہ بناچکے۔
Load Next Story