ڈی ویلیئرز مسلسل 12 میچز میں 50 سے زائد رنز بنانے والے پہلے کرکٹر بن گئے
اس سے قبل اس ریکارڈ میں تین دیگرکرکٹرز سرویوین رچرڈز، وریندر سہواگ اور گوتم گمبھیر بھی ڈی ویلیئرز کے شریک تھے
اس سے قبل اس ریکارڈ میں تین دیگرکرکٹرز سرویوین رچرڈز، وریندر سہواگ اور گوتم گمبھیر بھی ڈی ویلیئرز کے شریک تھے۔ فوٹو: اے ایف پی
جنوبی افریقی بیٹسمین ابراہم ڈی ویلیئرز نے آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 116رنز اسکور کیے۔
یوں وہ مسلسل 12 میچز میں 50 سے زائد رنز بنانے والے پہلے کرکٹر بن گئے، اس سے قبل اس ریکارڈ میں تین دیگرکرکٹرز سرویوین رچرڈز، وریندر سہواگ اور گوتم گمبھیر بھی ڈی ویلیئرز کے شریک تھے لیکن اب وہ منفرد ریکارڈ کے تن تنہا مالک بن گئے، انھوں نے دسمبر2012 میں واکا گرائونڈ پر آسٹریلیا کیخلاف 169 کی اننگزکے بعد سے اپنے ہر ٹیسٹ میں ففٹی سے زائد رنز ضرور بنائے ہیں۔