نازیبا اشارے شکیب الحسن پر بنگلہ دیشی بورڈ نے جرمانہ اور پابندی عائد کردی
شکیب الحسن کو تین میچز میں باہر بیٹھنے کے ساتھ3 لاکھ بنگلہ دیشی ٹکا جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا
شکیب الحسن کو تین میچز میں باہر بیٹھنے کے ساتھ3 لاکھ بنگلہ دیشی ٹکا جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔فوٹو:فائل
بنگلہ دیشی آل رائونڈر شکیب الحسن نازیبا اشارے کرنے پر مشکل میں پڑ گئے، سری لنکا کیخلاف دوسرے ون ڈے میں آئوٹ ہونے کے بعد ڈریسنگ روم لوٹنے کے بعد انھوں نے غیر اخلاقی اشارا کیا۔
ان کی یہ حرکت ٹی وی پر ہزاروں افراد نے دیکھی، بورڈ نے اس پر ایکشن لیتے ہوئے انھیں سخت سزا سنا دی، شکیب الحسن کو تین میچز میں باہر بیٹھنے کے ساتھ3 لاکھ بنگلہ دیشی ٹکا جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا، وہ ہفتے کو اختتامی ون ڈے کے ساتھ ابتدائی2 ایشیا کپ میچز میں بھی میزبان سائیڈ کو دستیاب نہیں ہوں گے، جمعے کو بورڈ کی سماعت میں انھوں نے اپنی غلطی تسلیم کرلی، جس کے بعد ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سزا سنا دی گئی۔