دبئی ٹینس سیمی فائنل میں سرینا ولیمز کو اپ سیٹ شکست
فرانس کی آلیز کورنیٹ ٹرافی کیلیے وینس ولیمز سے مقابلہ کریں گی، کیرولین ووزینسکی کو بھی مات
دبئی ویمنز ٹینس: امریکی اسٹار سرینا ولیمز فرنچ حریف آلیز کورنیٹ کیخلاف گیند ریٹرن کررہی ہیں۔ فوٹو: رائٹرز
ISLAMABAD:
دبئی ویمنز ٹینس کے سیمی فائنل میں ورلڈ نمبرون سرینا ولیمز کو فرنچ پلیئر آلیز کورنیٹ نے اپ سیٹ شکست دے دی، وینس نے پہلے سیمی فائنل میں سابق عالمی نمبرون کیرولین ووزینسکی کو ٹھکانے لگاکر 16 ماہ میں دوسری مرتبہ کسی ایونٹ کے فیصلہ کن معرکے میں رسائی حاصل کی۔
ریو ڈی جنیرواوپن میں عالمی نمبر1 رافیل نڈال نے کوارٹر فائنل میں قدم رکھ دیا۔ تفصیلات کے مطابق دبئی ویمنز ٹینس میں فرنچ پلیئر آلیز کورنیٹ نے سرینا ولیمز کو اپ سیٹ شکست دیکر آل ولیمز سسٹرز فائنل کا امکان ختم کردیا، اب تک آخری مرتبہ سرینا اور وینس ولیمز نے اکتوبر 2009 میں منعقدہ دوحا ویمنز چیمپئن شپ کا فائنل کھیلا ہے، ٹاپ سیڈ سرینا کیخلاف فرنچ پلیئر آلیزکورنیٹ نے اسٹریٹ سیٹ میں 6-4 اور6-4کے یکساں اسکور سے کامیابی پائی، پہلے سیمی فائنل میں وینس ولیمز نے 8 سیڈ ڈینش اسٹار کیرولین ووزینسکی کو اسٹریٹ سیٹ میں 6-3 اور6-2 سے قابو کرلیا، وینس 16 ماہ میں دوسری مرتبہ کسی ایونٹ کے فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہوئیں، انھوں نے کہا کہ انجری مسائل سے چھٹکارہ پانے کے بعد اسی طرح کے بڑے ایونٹ میں دنیا کی معروف پلیئرز کا سامنا اور شاندار نتائج حاصل کرنا میرے لیے شاندار بات ہے۔
دوسری جانب ریو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز میں ٹاپ سیڈ اور عالمی نمبرایک رافیل نڈال نے کوارٹر فائنل میں قدم رکھ دیا، انھوں نے 1.3 ملین ڈالر انعامی مالیت کے ایونٹ میں شرکت کے ذریعے کھیل میں واپسی اختیار کی ہے، نڈال نے دوسرے رائونڈ میں ہموطن البرٹ مونتانیس کو 6-1 اور6-2 سے پچھاڑ کر رائونڈ8 میں جگہ بنائی، جہاں پر پرتگالی پلیئر جوآئو سوسا ان کے منتظر ہیں، سوسا نے دوسرے مرحلے میں اسپین کے البرٹ راموس کو 7-6 (8/6) ، 2-6 اور6-3 سے مات دی،میچ کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ گرینڈ سلم فائنل میں انجری کے بعد 2 سے ڈھائی ہفتے بعد کھیل میں واپسی کرنا آسان نہیں ہوتا ، اگرچہ اب بھی میری کمر میں تھوڑی تکلیف ہے لیکن میں ریو اوپن میں کھیلنے کے اپنے فیصلے پر خوش ہوں،گذشتہ برس ریکارڈ14 ایونٹس کے فائنلز میں رسائی پانے والے نڈال اس برس بھی لگاتار تیسرے ایونٹ کے فیصلہ کن معرکے میں پہنچنے کیلیے پُراعتماد ہیں، وہ آسٹریلین اوپن سے قبل دوحا ایونٹ کا فائنل بھی کھیل چکے ہیں۔
دیگر سیکنڈ رائونڈ میچز میں تھرڈ سیڈ فابیو فوگنینی نے یوروگوئے کے پبلو کیواس کو 7-6(7/1) ،4-6 اور6-3 سے زیر کیا، یوکرینی پلیئر اولیکسینڈر ڈولگوپولوف نے ارجنٹائنی حریف فیکانڈو بیگنیز کو 6-7 (4/7)، 6-2 ، 7-6(7/4) سے مات دی۔اسی ایونٹ کے ویمنز سنگلز سیکنڈ رائونڈ میچز میں ایرینا بیگو نے پیراگوئے کی ویرونسیا سیپڈے کو 6-3 ،5-7 اور6-1 سے قابو کرلیا،جاپانی پلیئر کرومی نارا نے جرمن پلیئر اینا لینا فرائیڈسام کو 6-0 ، 7-6(7/3) سے مات دیدی، اسپینش کھلاڑی لورڈیس ڈومنگوئز نے جنوبی افریقی حریف چینیلی شیپرز کو سخت مقابلے کے بعد 2-6 ، 7-6(9/7) اور 6-1 سے زیر کرلیا، میزبان برازیلین پلیئر ٹیلینا پریرا نے آسٹریا کی پیٹریشا مائر کو 6-2 ، 7-6(7/5) سے ہرایا۔ ادھر ڈیرلے بیچ مینز ٹینس میں کروشیا کے مارن کلک نے میزبان امریکی پلیئر ریان ہیریسن کو 6-3 اور6-4 سے شکست دے دی، سیکنڈ سیڈ امریکی اسٹار جون اسنر نے اسرائیلی پلیئر دودی سیلا کو 3-6، 6-1، 7-6 (7/5) سے زیر کرلیا، قبرصی پلیئر مارکوس بغدیتس کو امریکا کے ریان ولیمز نے6-7(7/9)،6-4 اور6-2 سے ٹھکانے لگا دیا۔