امن دشمن طاقتوں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے پرویز رشید

ماضی کی حکومتوں کی کوتاہیوں کی وجہ سے پاکستان کو آج دہشتگردی کے عفریت کا سامنا ہے

ماضی کی حکومتوں کی کوتاہیوں کی وجہ سے پاکستان کو آج دہشتگردی کے عفریت کا سامنا ہے ۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ امن وامان کی صورتحال خراب کرنیوالی طاقتوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔


ماضی کی حکومتوں کی کوتاہیوں کی وجہ سے پاکستان کو آج دہشتگردی کے عفریت کا سامنا ہے لیکن موجودہ حکومت عوام کو مایوس نہیں کریگی۔ لاہور ائیرپورٹ پر ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو یقین دلاتی ہے کہ امن و امان کی صورتحال یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائینگے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کیخلاف پوری پاکستانی قوم متحد ہے۔
Load Next Story