سینیٹ کمیٹی نجی ٹورز کو الاٹ حج کوٹے کی تفصیل طلب
درخواستیں مارچ میں پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر وصول کی جائیں گی، سیکریٹری حج
درخواستیں مارچ میں پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر وصول کی جائیں گی، سیکریٹری حج۔ فوٹو: فائل
ISLAMABAD:
سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امورنے وزارت مذہبی امورسے چاروں صوبوں میں پرائیویٹ حج گروپ آرگنائزرز کو الاٹ کردہ کوٹے کی تفصیلات 4 روز میں طلب کرلیں۔
کمیٹی کااجلاس کمیٹی کے چیئرمین حافظ حمداللہ کی زیرصدارت ہوا۔ کمیٹی نے وزارت مذہبی امورکو ہدایت کی کہ پرائیویٹ حج گروپ آرگنائزرزکوجس معیارکے تحت حج کوٹاالاٹ کیاجاتا ہے، صوبہ واراس کی تفصیلات آئندہ 4روز میں فراہم کی جائیں اور ساتھ ہی یہ بھی بتایاجائے کہ 2000 حج گروپ آرگنائزرزکو کس بناپر کوٹاالاٹ کرنے سے انکارکیا گیا۔ کمیٹی کے رکن سینیٹر زاہدخان نے الزام عائدکیا کہ من پسند حج گروپ آرگنائزرز کو کوٹاالاٹ کیاجاتا ہے۔ چیئرمین نے کہاکہ بلوچستان میں ایک حج گروپ آرگنائزرکو کوٹاالاٹ کیاگیا۔ وفاقی وزیر سرداریوسف نے بتایاکہ وزارت مذہبی امورمیں 2033پرائیویٹ گروپ آرگنائزرزرجسٹرڈ ہیں۔ مختلف کمپنیوں کو شفاف طریقہ کارکے تحت کوٹاالاٹ کیاجاتا ہے۔
جوائنٹ سیکریٹری حج شہزاداحمد نے حج پالیسی 2014 کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ رواں سال بھی گزشتہ سال کی طرح حج کوٹا میں 20 فیصد کمی برقرار ہے۔ رواںسال حج گروپ آرگنائزرز کو 15 ہزار کااضافی کوٹادیا جائے گاجس کے مطابق پرائیویٹ اسکیم کے تحت86ہزار 684جبکہ سرکاری اسکیم کے تحت 56 ہزار 684 پاکستانی فریضہ حج اداکریں گے۔ حج درخواستوں کی وصولی کاعمل مارچ کے پہلے ہفتے میںپہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیادپر شروع کیاجائے گا۔ رواںسال ایک کیٹیگری کے تحت حج درخواستیں وصول کی جائیںگی۔ آئی این پی کے مطابق کمیٹی نے گزشتہ حج کے دوران عازمین کی ناقص انتظامات کے بارے میں10ہزار سے زائدشکایات کے باوجودوزارت مذہبی امورکو کلین چٹ دیتے ہوئے حسن کارکردگی کی قرارداد منظورکرلی ہے۔ کمیٹی نے پرائیویٹ حج ٹور آپریٹرز کی فہرست اورکوٹا کی تفصیلات فراہم نہ کرنے پر شدیدناراضگی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ وزارت کے حکام غفلت کامظاہرہ کرتے ہوئے کمیٹی اوروفاقی وزیرکو لاعلم رکھ رہے ہیں۔