بے اولاد خاتون کو پڑوسی نے چھریوں کے وار سے قتل کردیا
مقتولہ کا شوہر اٹلی میں مقیم ہے، ملزم نے قتل کے بعد خود کو بھی شدید زخمی کیا
(فوٹو، فائل)
پنجاب کے دارالحکومت سبزہ زار کے علاقے میں 40 سالہ خاتون کو پڑوسی نے چاقو کے وار سے قتل کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے سبزہ زار کے علاقہ حسن ٹاؤن میں چالیس سالہ خاتون نصرت بی بی کو شہزاد نامی پڑوسی نے چھریوں کے وار سے قتل کیا اور پھر خود کو بھی وار کر کے شدید زخمی کرلیا۔
علاقہ مکینوں کی کال پر ایدھی رضاکاروں نے جائے وقوعہ پہنچ کر خاتون اور ملزم کو جناح اسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹرز نے خاتون کی موت کی تصدیق کی جبکہ شہزاد کو طبی امداد کے لیے انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کرلیا۔
پولیس حکام کے مطابق مقتولہ بے اولاد تھی جس کا شوہر اٹلی میں مقیم ہے۔ فرانزک ٹیموں کی مدد سے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کردیں۔