شوہر سے خلع لینے والی خاتون زندگی کے تحفظ کیلیے شکارپور سے کراچی پہنچ گئی

خلع کی درخواست عدالت میں دائر کردی، شوہر اور خاندان والوں سے خطرہ ہے، فہمیدہ

فہمیدہ کی سٹی کورٹ کے باہر میڈیا نمائندگان سے گفتگو

شکار پور سے تعلق رکھنے والی خاتون زندگی کے تحفظ اور انصاف کے لیے کراچی پہنچ گئیں۔

تحفظ و انصاف کے لیئے کیلئے شکار پور کی خاتون فہمیدہ کراچی سٹی کورٹ پہنچیں اور انہوں نے آئی جی سندھ سے تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی۔


فہمیدہ نے بتایا کہ اس نے اپنے شوہر سے علیحدگی کیلئے خلع کی درخواست دائر کر رکھی ہے، جس پر اسے اپنے شوہر اور ان کے خاندان سے خطرہ ہے۔ خاتون نے الزام عائد کیا کہ شوہر حاکم گھر میں غیر مردوں کو لاتا اور مجھ سے غلط کام کرواتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ غلط کام سے انکار پر شوہر مجھے مارتا پیٹتا تھا، جس سے میں نے تنگ آکر علیحدگی کا فیصلہ کیا اور خلع کی درخواست دائر کردی کیونکہ میں مزید اپنے شوہر کے ساتھ رہنا نہیں چاہتی۔
Load Next Story