’’دی لیگو مووی‘‘ کا برطانوی باکس آفس پر راج برقرار
فلم نے ایک ہفتے میں 8 ملین پاؤنڈ کا بزنس کیا، وولف آف وال سٹریٹ دوسرے نمبر پر رہی
وارنر برادرز پکچرز کی فلم دی لیگو مووی نے امریکا کے سینما گھروں میں ریلیز ہونے کے پہلے ہی ہفتے میں 69 ملین ڈالرز کا بزنس کیا۔ فوٹو: فائل
ہالی ووڈ کی اینیمیٹڈ فلم''دی لیگو مووی''کا برطانوی سینما گھروں کے باکس آفس پر راج برقرار ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق رنگین پلاسٹک کی اینٹوں اور پیلے سروں والے کرداروں پر مبنی ایکشن اور کامیڈی سے بھر پور فلم دی لیگو مووی کو برطانوی سینما گھروں کی سال کی سب سے بڑی اوپننگ ملی ہے۔ گذشتہ ہفتے ریلیز ہونے والی فلم نے باکس آفس پر پہلے ویک اینڈ پر 8 ملین پاؤنڈ کی ریکارڈ کمائی کی ہے جب کہ''وولف آف وال اسٹریٹ'' 4.7 ملین پاؤنڈ کا بزنس کر کے دوسری بڑی فلم قرار پائی۔
وارنر برادرز پکچرز کی فلم دی لیگو مووی نے امریکا کے سینما گھروں میں ریلیز ہونے کے پہلے ہی ہفتے میں 69 ملین ڈالرز کا بزنس کیا اور سر فہرست رہی۔ فلم نے دو ہفتے سے کم دنوں میں دنیا بھر سے 200 ملین ڈالرز کا بزنس حاصل کیا ہے۔وارنر برادرز نے گذشتہ روز اعلان کیا کہ وہ لیگو فلم کی کامیابی کے بعد اس فلم کا سیکوئل بنا رہے ہیں جس کی ریلیز کی تاریخ 26مئی 2017 ہو گی۔