پرال کے جنرل منیجر سافٹ ویئر حسن پرویز ملازمت سے فارغ
احمد نواز 2 لاکھ ایک ہزار 925 روپے ماہانہ تنخواہ پر تعینات، بورڈ آف ڈائریکٹرز نے منظوری دیدی
احمد نواز 2 لاکھ ایک ہزار 925 روپے ماہانہ تنخواہ پر تعینات، بورڈ آف ڈائریکٹرز نے منظوری دیدی۔ فوٹو: فائل
پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ(پرال)کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پرال کے جنرل مینجرسافٹ ویئر ڈیولپمنٹ حسن پرویز کو ملازمت سے فارغ کرکے احمد نواز کو دو لاکھ ایک ہزار نو سو پچیس روپے ماہانہ تنخواہ پر جنرل مینجر سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ ٹو تعینات کرنے کی منظوری دیدی ہے ۔
نئے تعینات ہونے والے جنرل مینجر کو 200 لٹر ماہانہ پٹرول بھی ملے گا۔ اس ضمن میں ''ایکسپریس'' کو دستیاب دستاویز کے مطابق یہ منظوری چند روز قبل چیف فیڈرل بورڈ آف ریونیو و چیئرمین پرال بورڈ طارق باجوہ کی زیر صدارت ہونے والے پرال بورڈ کے اجلاس میں دی گئی۔ اجلاس میں ایف بی آر کے ممبر کسٹمز و بورڈ ممبر پرال نثار محمد خان،ایف بی آر کے ممبر ان لینڈ ریونیو آپریشن و بورڈ ممبر محمد اشرف خان، ایف بی آر کے ممبر ایڈمن و ڈائریکٹر پرال بورڈ شاہد حسین جتوئی،ایف بی آر کی ممبر آئی ٹی و چیف ایگزیکٹو آفیسر پرال رعنا سیرت نے شرکت کی، تاہم ایف بی آر کی ممبر ایچ آر ایم اور ممبر پرال بورڈ یاسمین سعود رخصت پر ہونے کی وجہ سے اجلاس میں شریک نہ ہوسکیں۔ دستاویز کے مطابق اجلاس میں دو نکاتی ایجنڈا پیش کیا گیا جس میں پہلا ایجنڈا پرال کے جنرل مینجر سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ حسن پرویز کو ملازمت سے فارغ کرنا اور دوسرا ایجنڈا آئٹم احمد نواز کو دو لاکھ ایک ہزار نو سو پچیس روپے ماہانہ تنخواہ پر جنرل مینجر سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ تعینات کرنا تھا اور بورڈ نے تفصیلی جائزہ لینے کے بعد چیف ایگزیکٹو آفیسر پرال کی سفارش پر دونوں ایجنڈا آئٹمز کی متفقہ طور پر منظوری دیدی ہے۔
دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ اجلاس کے دوران چیئرمین پرال بورڈ طارق باجوہ نے پرال کے جنرل مینجر سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ حسن پرویز کو ملازمت سے فارغ کرنے کی وجہ پوچھی تو سی ای او پرال رعنا سیرت کی طرف سے انہیں بتایا گیا کہ پرال کی پالیسی کے مطابق پرال کے جنرل مینجر اور اس سے اوپر کے تمام عہدوں پر تعیناتیوں کا اختیار پرال بورڈ کو ہے اور انہیں ہٹانے اور ملازمت سے فارغ کرنے کا اختیار بھی پرال بورڈ کے پاس ہے۔ انہوں نے چیئرمین پرال بورڈ کو مزید بتایا کہ پرال کے جنرل مینجر سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ حسن پرویز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اس دوران انکی کارکردگی تسلی بخش نہیں پائی گئی اور سروس کے حوالے سے میرٹ پر پورا نہیں اترتے ہیں اور انکی پرفارمنس ایویلیوایشن رپورٹ بھی اجلاس میں پیش کی گئی جس کے بعد بورڈ نے متفقہ طور پر پرال سروس رُولز 1998 کے ذیلی رُول 31.1 کے تحت انہیں ملازمت سے فارغ کرنے کی منظوری دیدی۔ اس کے بعد اجلاس میں ان کی جگہ نئے جنرل مینجر کی تعیناتی کی سمری پیش کی گئی جسے بھی منظور کرلیا گیا۔ اجلاس میں جنرل مینجر فنانس کے عہدے کو جنرل مینجر سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ ٹو میں تبدیل کرنے کی بھی منظوری دی گئی اور احمد نواز کو دو لاکھ ایک ہزار نو سو پچیس روپے ماہانہ تنخواہ پر جنرل مینجر سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ ٹو تعینات کیا گیا ہے۔