ملائیشیا میں ایک دوست کو بچانے کیلیے 7 نوجوان دریا میں کود گئے آٹھوں ہلاک

طلبا دریا کنارے جاگنگ کررہے تھے،ایک نہانے کیلیے دریا میں اترگیا،اسے ڈوبتا دیکھ کرباقی سے بھی رہانہ گیا.

طلبا دریا کنارے جاگنگ کررہے تھے،ایک نہانے کیلیے دریا میں اترگیا،اسے ڈوبتا دیکھ کرباقی سے بھی رہانہ گیا. فوٹو اے ایف پی

ملائیشیا میں اسکول کے 8نوجوان طلبادریا میں ڈوب گئے۔ طالب علموں کی عمریں 13سے 16سال تھیں۔


پولیس کے مطابق یہ سانحہ جمعے کوملک کے جنوبی علاقے جوہرکے دریائے موارمیں اس وقت پیش آیا جب یہ طلبا دریا کنارے جاگنگ کررہے تھے۔ مقامی پولیس کے سربراہ محمدکامل نے فرانسیسی خبررساں ادارے کو بتایا کہ لڑکوں میں سے ایک نہانے کے لیے دریا میں اترگیا اور ڈوبنے لگا۔ اپنے دوست کو مشکل میں دیکھ کر باقی 7ساتھی بھی دریا میں کود گئے اور بدقسمتی سے سب ڈوب گئے۔ پولیس چیف نے مزید بتایا کہ130امدادی کارکنوں نے 2دن سرتوڑ کوششوں کے بعدلاشیں تلاش کیں۔ 3لاشیں جمعے کو ہی نکال لی گئی تھیں جبکہ باقی 5ہفتے کو نکالی جاسکیں۔ لڑکوں کا تعلق قریبی بستی سے تھا جہاں محنت کش آباد ہیں۔ اس افسوس ناک واقعے کے بعدسے پوراعلاقہ سوگ میں ڈوبا ہوا ہے۔ محمدکامل کے مطابق یہاںڈوبنے کے واقعات شاذہی پیش آتے ہیں۔ لڑکوںکی تدفین مقامی قبرستان میں کردی گئی۔
Load Next Story