بیماری کے دوران لوگوں کی محبت کا احساس ہوا شوکت علی
پرستاروں کی محبت کا مقروض ہوگیا، معروف فنکاروں نے بھی صحت یابی کیلیے دعائیں کیں
پرستاروں کی محبت کا مقروض ہوگیا، معروف فنکاروں نے بھی صحت یابی کیلیے دعائیں کیں. فوٹو : فائل
پاکستان کے معروف فوک گلوکارشوکت علی نے کہا ہے کہ مجھے اپنی بیماری کے دوران احساس ہوا کہ اس ملک کو لوگ مجھ سے کس قدر محبت کرتے ہیں ، آپریشن کے بعد تمام معروف فنکاروں نے میری عیادت کی اورمیری صحتیابی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں۔
ان خیالات کااظہار شوکت علی نے ''ایکسپریس'' سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ بیماری کے دوران میرے پرستاروں نے بھی فون کیے اوربہت سے پرستارمیرے گھربھی پہنچے ۔ یہ سب اللہ کی خاص مہربانی کی وجہ سے ہی ممکن ہوسکا ہے کہ لوگ مجھ سے اس قدرپیارکرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جس طرح میرے پرستاروں نے مجھ سے اپنی محبت کا اظہار کیا ہے اس سے میں اب اپنے پرستاروں کا مقروض ہوگیا ہوں ۔