پوری آئی پی ایل ہی فکسڈ ہوتی ہے وندو کا انکشاف

بنگلورکے مالک وجے مالیا بھی فکسنگ میں شامل ہیں، شری شانتھ بے گناہ ہے، اداکار

بنگلورکے مالک وجے مالیا بھی فکسنگ میں شامل ہیں، شری شانتھ بے گناہ ہے، اداکار۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ اداکار وندو دارا سنگھ نے انکشاف کیاکہ پوری انڈین پریمیئر لیگ ہی فکسڈ ہوتی ہے۔


وہ خود گذشتہ برس فکسنگ کیس میں حوالات کی سیر کھا چکے ہیں، انھوں نے کہاکہ یہ تنازع سابق بی سی سی آئی صدر شرد پوار کی وجہ سے ہوا، جنھوں نے سری نواسن کو نیچا دکھانے کیلیے للت مودی کا ساتھ دیا، لیگ میں فکسنگ بڑے پیمانے پر ہوتی اور اس میں بڑے نام شامل ہیں، میں تو ایک چھوٹا سے کھلاڑی ہوں،جن کرکٹرز نے ایک ساتھ چند لاکھ نہ دیکھے ہوں ان کو 14، 15کروڑ روپے ملیں تو وہ فکسنگ کیلیے راضی کیوں نہ ہوں گے، آئی پی ایل میں فکسنگ میں رائل چیلنجرز بنگلور کے مالک وجے مالیا بھی شامل ہیں۔

وہ خود جوا کھیلتے اور آئی پی ایل سے 100، 200 کروڑ روپے بناتے ہیں، دارا سنگھ نے مزید کہا کہ مودی کا زوال اس وقت شروع ہوا جب اس نے وزیر ششی تھرور سے جھگڑا مول لیا، ویسے بھی حکومت ان کی جانب سے 2009 میں ایونٹ کو جنوبی افریقہ منتقل کرنے پر خوش نہیں تھی، مگر مودی نے ایونٹ وہاں منعقد کرکے خوب مال بٹورا۔ وندو نے مزید کہا کہ شری شانتھ بے گناہ ہے، اسے خواہ مخواہ اس کیس میں ملوث کیا گیا۔
Load Next Story