قائد اعظم ٹرافی گریڈ ٹو کرکٹ کا7 مارچ سے آغاز
ڈبل لیگ ایونٹ میں لاڑکانہ، فاٹا اور ڈیرہ مراد جمالی کی ٹیمیں شریک ہوں گی
ڈبل لیگ ایونٹ میں لاڑکانہ، فاٹا اور ڈیرہ مراد جمالی کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔ فوٹو: فائل
قائد اعظم ٹرافی گریڈ ٹو کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا، ایونٹ کے سہ روزہ میچز7 مارچ سے شروع ہوں گے، نئے ریجنز کے ون ڈے مقابلوں کا آغاز 11 مارچ سے ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق ڈبل لیگ ایونٹ میں لاڑکانہ، فاٹا، ڈیرہ مراد جمالی کی ٹیمیں شریک ہوں گی، پہلے میچ میں لاڑکانہ اور فاٹا ریجن کی ٹیمیں7 سے 9 مارچ تک نیاز اسٹیڈیم حیدر آباد میں ٹکرائیں گی، ڈیرہ مراد جمالی اور لاڑکانہ ریجن کا مقابلہ اسی وینیو پر 13 مارچ کو شروع ہو گا، تیسرا مقابلہ بھی حیدر آباد میں فاٹا اور میزبان ریجن کے مابین شیڈول کیا گیا ہے، ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلا میچ 26 مارچ کو لاڑکانہ اور فاٹا ریجن کے درمیان ہو گا، ڈیرہ مراد جمالی اور فاٹا کی ٹیمیں یکم اپریل سے آمنے سامنے ہوں گی۔
لیگ مرحلے کا آخری مقابلہ لاڑکانہ اور ڈیرہ مراد جمالی کے مابین اسی وینیو پر ہو گا، پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست دونوں ٹیمیں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں چار روزہ فائنل میچ 14 سے 17 اپریل تک کھیلیں گی، نئے ریجنز کا ون ڈے ٹورنامنٹ 11 مارچ سے شروع ہو گا۔ نیاز اسٹیڈیم حیدر آباد میں افتتاحی میچ میں لاڑکانہ اور فاٹا ریجن کی ٹیمیں مقابل ہوں گی، ڈیرہ مراد جمالی اور لاڑکانہ ریجن کا ٹکراؤ 17 مارچ کو ہونا ہے، فاٹا اور ڈیرہ مراد جمالی کی سائیڈز 23 مارچ کو آمنے سامنے آئیں گی۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلا مقابلہ فاٹا اور لاڑکانہ ریجن کے مابین 30 مارچ کو ہو گا، ڈیرہ مراد جمالی اور فاٹا کی ٹیمیں 5 اپریل کو میدان میں اتریں گی، لاڑکانہ اور مراد جمالی کے درمیان برتری کیلیے جنگ 11 اپریل کو ہو گی، ڈبل لیگ مرحلے کے اختتام پر ٹاپ ٹو ٹیمیں ملتان میں ہی 19 اپریل کو شیڈول فائنل میچ میں آمنے سامنے ہوں گی۔