ایف بی آر نے 400 بڑے ٹیکس دہندگان کی فہرست جاری کردی

ٹیکس پیئرآنر کارڈ جاری، نادرا،اسپتالوں، تعلیمی اداروں،بینکوں اوراہم مقامات پرترجیحات دی جائیں گی۔

ٹیکس پیئرآنر کارڈ جاری، نادرا،اسپتالوں، تعلیمی اداروں،بینکوں اوراہم مقامات پرترجیحات دی جائیں گی۔ فوٹو: فائل

ایف بی آرنے ٹیکس پیئرزاستحقاق اینڈ آنرکارڈ کے اہل ایمانداری سے باقاعدگی کیساتھ ٹیکس اداکرنیوالے 4 کٹیگریز کے400 بڑے ٹیکس دہندگان کے ناموں کی فہرست جاری کردی۔

''ایکسپریس کو دستیاب فہرست کی کاپی کے مطابق سب سے زیادہ ٹیکس اداکرنے والے 100 تنخواہ دارانفرادی ٹیکس دہندگان میں جاویداقبال، شیخ مختاراحمد،سہیل ناصر، میاں عُمرمنشا، حسین داود ،دانش اقبال،لطیف خالدہاشمی، آفتاب احمد،شاہدانصاری، فواد یوسف ، رفیق حبیب،اقبال محمدلاکھانی،امین محمدلاکھانی، بابر سُلطان ، دانش اقبال،احمدخضرخان،آصف جُمہ،حسن منشا،محمدوسیم مختار، خلیلہ ستار،عارف حبیب،فضل احمدشیخ اورراشدہ ٹپال سمیت دیگرٹیکس دہندگان شامل ہیں جبکہ غیرتنخواہ دارانفرادی ٹیکس دہندگان کی فہرست میںحاجی سراج الدین ،عرفان شیخ،طارق رفیع،محمدنعیم،شیخ وجاہت علی،محمدعرفام غازی،وزیرعلی پردھان،عرفان عُثمان ،فرخ اعجاز،آصفہ ملک ، شبیرحسین، عالم خان،فرحان حنیف،عامر ضیا، عبدالصمد، سید عبدالمنان ، محکم الدین سولنگی،رب نواز،لیاقت علی گوندل،محمدریاض اور منظوری حسین سمیت دیگر غیرتنخواہ دارانفرادی ٹیکس دہندگان شامل ہیں جبکہ ٹیکس پیئرزاستحقاق اینڈ آنرکارڈ کے اہل ایسوسی ایشن آف پرسن(اے اوپی) پرمشتمل ٹیکس دہندگان کی فہرست میںیونائیٹڈ ایگروکیمیکل،ظہیرخان اینڈ برادرز،چاولہ انٹرنیشنل،اے ایف فرگوسن اینڈ کو،حبیب کنسٹڑکشن،ایس ایم جعفراینڈ کمپنی،راجبائی انڈسٹریز،نیازمحمداینڈبرادرزطیب منظورتارڑ،ایس اعجازالدین اینڈ کمپنی،کریسنٹ کارپوریشن اورڈی ایچ اے بحریہ ٹاون جوائنٹ ونچرپروجیکٹ سمیت دیگر اے اوپیزشامل ہیں۔


دستاویزکے مطابق کمپنیوں پر مشتمل ٹیکس دہندگان کی چوتھی کٹیگری کی فہرست میں اوجی ڈی سی ایل،پی پی ایل،حبیب بینک لمیٹڈ،گورنمنٹ ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ،ایم سی پی،فوجی فرٹیلائزرکمپنی،نیشنل بینک آف پاکستان،ای این آئی پاکستان لمیٹڈ،پاک عرب فرٹیلائزرلمیٹڈ،بینک الحبیب،پیپسی کولاانٹرنیشنل پرائیویٹ لمیٹڈ،اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک اورلکی سیمنٹ سمیت دیگرکمپنیاں شامل ہیں۔دستاویزکے مطابق ٹیکس پیئرزاستحقاق اینڈ آنر کارڈ سکیم کے تحت تنخواہ دارانفرادی ٹیکس دہندگان،غیرتنخواہ دارانفرادی ٹیکس دہندگان، ایسوسی ایشن آف پرسنزاور کارپوریٹ ست تعلق رکھنے والی کمپنیوںپرمشتمل چارشعبوں سے تعلق رکھنے والے مذکورہ 400 ٹیکس دہندگان کوٹیکس پیئرآنرکارڈ جاری کیے جائیں گے اورانھیں نادرا،اسپتالوں، تعلیمی اداروں،بینکوںسمیت دیگرتمام اہم مقامات پر ترجیحات دی جائیں گی اوران کے ساتھ ترجیحی سلوک کیا جائیگا۔

اس کے علاوہ وی آئی پی لاؤنجز میں بھی ان کیلیے اسپیشل کوٹا مختص کے جائیگا اسی طرح ائیرٹیکس کے اجرا سمیت دیگر تمام سرکاری فورمز پران ٹیکس دہندگان کوخصوصی سہولیات فراہم کی جائیں گی اس کے علاوہ آنرکارڈ ہولڈرٹیکس دہندگان کومفت پاسپورٹ جاری کیے جائیں گے اورانھیں بغیرڈیوٹی اورچارجزکے پانچ سوڈالرکی بجائے پانچ ہزارڈالرتک کا پرسنل بیگج لانے کی جانے کی اجازت ہوگی اورامیگریشن کاؤنٹرزپران کی فاسٹ ٹریک کلیئرنس کی جائیگی ان کارڈ ہولڈرز کو وزیراعظم کی طرف سے دییے جانے والے سالانہ بنیادوں پرایکسیلنس ایوارڈ اورسالانہ ڈنرکی تقریب کیساتھ ساتھ23 مارچ اور14 اگست کے موقع پرمنعقدہ خصوصی تقریبات میں مدعوکیاجائیگا۔ذرائع نے بتایاکہ ٹیکس پیئرزآنرکارڈکے رُولز جاری کردیے جائیں گے جس کے بعدکارڈزکااجرا شروع ہوگا ۔
Load Next Story