لیاقت آباد گھر میں گیس کے دھماکے سے 4 افراد جھلس گئے
دیوار منہدم ہوکرگلی میں کھڑی گاڑی پرگرگئی،گیس کی بندش سے چولہاکھلاچھوٹ گیا،منگل کی صبح آگ لگاتے ہی دھماکاہوگیا
لیاقت آبادمیں گیس کے دھماکے سے تباہ ہونے والی عمارت میں پڑوسی اور رضا کار امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ فوٹو: آئی این پی
لیاقت آباد میں گیس لیک ہونے سے گھر میں ہونے والے دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی،دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور پولیس اور رینجرز موقع پر پہنچ گئی، دھماکے سے گھر کی دیوار منہدم اور4 افراد جھلس گئے۔
تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد9 نمبر میں واقع مکان میں گیس کے دھماکے سے خوف و ہراس پھیل گیا، زوردار آوازنے علاقہ مکینوں اورپڑوسیوں کو خوفزدہ کردیا، دھماکے کی اطلاع پر امدادی رضاکار ٹیمیں، پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی،زور دار دھماکے سے علاقہ مکینوں کی دوڑیں لگ گئیں،گیس کی لیکیج کے باعث شدید دھماکے سے مذکورہ مکان کی دیوار منہدم ہوگئی اور ملبہ سڑک پرپھیل گیا جس سے وہاں کھڑی گاڑی اے زیڈ وائی214 کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
ڈی ایس پی لیاقت آباد وجاہت حسین نے بتایا کہ مذکورہ گھر کے مکین سلام حسین پیر کی شب شادی کی تقریب میں باہر گئے ہوء تھے اس دوران گھر میں سوئی گیس کا چولہا گیس کی بندش کے باعث کھلا رہ گیا جس سے گیس خارج ہوتی رہی اورمنگل کی صبح جب ان کی اہلیہ نے چولہا جلایا تو آگ بھڑکتے ہی زوردار دھماکا ہوگیا، دھماکے کے بعد آگ سے جھلسنے والے 19سالہ شمائلہ دختر سلام ، 4 سالہ علیشبا، 6 سالہ ارسلان اور 45 سالہ نفیسہ کو شدید زخمی حالت میں سول اسپتال کے برنس وارڈ پہنچایا گیا ،زخمی سول اسپتال کے برنس وارڈ میں زیر علاج ہیں،سول اسپتال کے ایم ایل او ڈاکٹر آفتاب چنڑ کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور وہ علاج کے لیے اسپتال میں داخل ہیں۔