ہاتھ آئی فتح سے محرومی پر مصباح الحق مایوسی کا شکار
آسان پچ پر ہدف حاصل کرنا چاہیے تھا،عمر جلد بازی کے سبب میچ فنش نہیں کر پائے،کپتان
آسان پچ پر ہدف حاصل کرنا چاہیے تھا،عمر جلد بازی کے سبب میچ فنش نہیں کر پائے،کپتان۔ فوٹو: فائل
ایشیا کپ کے ابتدائی میچ میں ہاتھ آئی فتح سے محرومی پر پاکستانی قائد مصباح الحق مایوسی کا شکار ہوگئے۔
ان کا کہنا ہے کہ آسان وکٹ پر ہمیں ہدف حاصل کرنا چاہیے تھا، عمر اکمل اچھا کھیلے مگر جلد بازی کی وجہ سے فنش نہیں کرپائے، میں نے اپنی پوری کوشش کی، دوسری جانب سری لنکن قائد انجیلو میتھیوز کا کہنا ہے کہ کانٹے دار مقابلے میں فتح پر بہت خوش ہوں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کو ایشیا کپ کے پہلے میچ میں سری لنکا کے ہاتھوں 12 رنز سے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا، مصباح اور عمر اکمل ففٹیز بنانے کے باوجود ٹیم کو منزل پر نہیں پہنچا پائے، مصباح الحق کا اس بارے میں کہنا ہے کہ عمر اکمل نے بہت اچھی بیٹنگ کی، ہماری شراکت کافی اہم رہی،اس وقت ہمارے ہاتھ میں 6 وکٹ تھیں لہذا یہ میچ جیتنا چاہیے تھا، انھوں نے کہاکہ عمر اکمل نے اچھی اننگز کھیلی مگر پھر جلد بازی میں شاٹ کھیل کر آئوٹ ہو گیا،وہ میچ فنش نہیں کرپایا۔
سری لنکا کو اچھے آغاز کے باوجود 296 تک محدود کرنا اچھی کوشش تھی وکٹ میں بولرز کے لیے کچھ نہیں تھا، یہاں پر ہمیں ہدف حاصل کرنا ہی چاہیے تھا میں نے کوشش کی،ایک بیٹسمین کے لیے اس سے اچھی بات ہو ہی نہیں سکتی کہ وہ رنز اسکور کرے اور مجھے امید ہے کہ میں ایساکئی بار کرسکتا ہوں۔ ادھر انجیلو میتھیوز نے کہا کہ میںاب بھی یہ سمجھتا ہوں کہ ہم نے 20 رنز کم بنائے، گذشتہ کچھ میچز میں ہم کانٹے دار مقابلوں میں فتح حاصل نہیں کرپائے تھے اس لیے اس بار فتح پر کافی خوشی ہوئی، لسیتھ مالنگا ہمارے ایک اچھے بولر ہیں، صورتحال کتنی ہی دبائو سے بھرپور کیوں نہ ہو وہ ہمارے لیے کافی بہتر ثابت ہوتے اور اس بار بھی ایسا ہی ہوا ہے، میں خود بھی اگلے میچز میں زیادہ بولنگ کروں گا۔