عالمی مارکیٹ میں ساورن بانڈ کے اجرا کیلیے کل اجلاس طلب
انتظامات کو حتمی شکل، لیڈ منیجر و لیگل ٹیم کو ملکی معاشی امور سے آگاہ کیا جائے گا، دستاویز
انتظامات کو حتمی شکل، لیڈ منیجر و لیگل ٹیم کو ملکی معاشی امور سے آگاہ کیا جائے گا، دستاویز فوٹو: فائل
وفاقی حکومت نے بین الاقوامی کیپٹل مارکیٹ میں 50 کروڑ ڈالر مالیت کے خودمختار بانڈز جاری کرنے کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے جمعرات کو اجلاس طلب کر لیا۔
''ایکسپریس'' کو دستیاب دستاویز کے مطابق اس حوالے سے تمام متعلقہ وزارتوں، ڈویژنوں اور اداروں کو لیٹر جاری کیا گیا ہے کہ 27 فروری کواجلاس میں لیڈ منیجر اور ان کی لیگل ٹیم کو تفصیلی طور پر بریفنگ دی جائے گی، اس لیے متعلقہ ادارے اس حوالے سے تمام متعلقہ مٹیریل تیار کرکے اپنے ہمراہ لائیں، اجلاس میں لیڈ منیجر اور انکی لیگل ٹیم کو پاکستان کے اکنامک پروفائل، فارن ریلیشن اور غیرملکی تجارت کے علاوہ امن و امان کی صورتحال کے بارے میں بھی بریفنگ دی جائے گی۔
دستاویز کے مطابق لیٹر میں لیڈ منیجر اور ان کی لیگل ٹیم کی طرف سے مرتب کردہ سوالنامے کی کاپی بھی بھجوائی گئی ہے، اجلاس میں لیڈ منیجر کو آئی ایم کے ساتھ 6ارب 70 کروڑ ڈالر کے پروگرام، مالیاتی خسارہ 5.8 فیصد تک لانے کے حوالے سے حکومتی عزم اور ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح بڑھانے کیلیے اصلاحات پر عملدرآمد کے بارے میں بھی آگاہ کیا جائے۔ وزارت خزانہ کے حکام نے بتایا کہ حکومت نے ساورن بانڈز جاری کرنے کیلیے تمام تر انتظامات مکمل کرلیے ہیں اور آئندہ اجلاس میں ان انتظامات کو حتمی شکل دی جائے گی۔ مذکورہ ساورن بانڈز جاری کرنے کیلیے مقرر کیے جانیوالے 4بینکوں کے کنسورشیم کو ڈوئچے بینک لیڈ کررہا ہے۔