میچ فکسنگ اسکینڈل تحقیقاتی کمیٹی آج ایک بار پھر سر جوڑ کر بیٹھے گی
باسط علی اورسرفرازنوازنے قومی ایونٹ کے دوران سیالکوٹ اسٹالینز اور کراچی ڈولفنز کا میچ مشکوک ہونے کا الزام عائد کیاتھا
باسط علی اورسرفرازنوازنے قومی ایونٹ کے دوران سیالکوٹ اسٹالینز اور کراچی ڈولفنز کا میچ مشکوک ہونے کا الزام عائد کیاتھا۔ فوٹو: فائل
پی سی بی کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے ارکان قومی ٹوئنٹی 20 ٹورنامنٹ کے دوران سامنے آنے والے مبینہ میچ فکسنگ اسکینڈل کے حوالے سے بدھ کو ایک بار پھر سر جوڑ کر بیٹھیں گے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز کمیٹی میں شامل ارکان کرنل (ر) وسیم، شفیق احمد پاپا اورٹیسٹ کرکٹر علی نقوی نے گواہوں کے بیانات اور دیگر شواہد کی روشنی میں اپنے طور پر انفرادی رپورٹس تیار کرلیں، وہ بدھ کو کسی حتمی نتیجے تک پہنچنے کی کوشش کریںگے۔ یاد رہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹرز باسط علی اور سرفراز نواز نے ٹی وی کمنٹری کے دوران الزام عائد کیا تھا کہ قومی ایونٹ کے دوران سیالکوٹ اسٹالینز اور کراچی ڈولفنز کا میچ مشکوک تھا۔اس حوالے سے انکوائری کرنے والی کمیٹی نے اسٹالینز کے کپتان شعیب ملک سمیت کھلاڑیوں عمران نذیر، حارث سہیل، رانا نوید الحسن، بلاول بھٹی اور شاہد یوسف کے علاوہ باسط علی کے بیانات بھی قلمبند کیے۔ کمیٹی کے ایک رکن کے مطابق ہم نے منگل کو اپنے طور پر شواہد کا جائزہ لیا، بدھ کو ایک بار پھر بیٹھ کر باہمی اتفاق رائے سے حتمی رپورٹ تیار کرنے کی کوشش کریں گے۔