دبئی اوپن ٹینس ڈیل پوٹرو کلائی کی انجری کے باعث باہر
میخائل یوزنی اور ٹومس برڈیچ حریفوں کو زیر کرکے دوسرے مرحلے میں پہنچ گئے
دبئی ٹینس:ارجنٹائن کے ڈیل پوٹرو بھارتی حریف دیوورمن کیخلاف شاٹ کھیل رہے ہیں، وہ انجرڈ ہو گئے۔ فوٹو: اے ایف پی
ڈیل پوٹرو کلائی کی انجری کے باعث دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے، انھیں دیو ورمن کیخلاف ایک سیٹ کے بعد ہی میچ سے دستبردار ہونا پڑا، دیگر سیڈڈ پلیئرز میں میخائل یوزنی اور ٹومس برڈیچ اپنے حریفوں کو زیر کرکے دوسرے مرحلے میں پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق جوآن ڈیل پوٹرو ماضی میں بھی کلائی کی انجری کا شکار ہو چکے، اب دوبارہ اس مسئلے کے سبب وہ دبئی ٹینس سے بھی آئوٹ ہونے پر مجبور ہوئے،ارجنٹائنی کھلاڑی پہلے سیٹ میں ایک گھنٹے سے کچھ زیادہ دیر تک بھارتی پلیئر سوم دیو دیو ورمن س یمقابلہ کرتے رہے، پہلے سیٹ میں7-6 (7-3) سے شکست اور کافی دیر تک علاج کے بعد انھوں نے میچ سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا۔
میلبورن ، روٹرڈیم اور اب دبئی اوپن کے پہلے راؤنڈ میں ناکامی کے بعد ان کی کلائی کے آپریشن کا سوال پیدا ہورہا ہے، امریکا روانہ ہونے کے بعد انھیں2 ہفتوں میں فیصلہ کرنا ہوگا کہ کیا وہ انڈین ویلز میں حصہ لیں گے یا آرام و سرجری کی ضرورت ہوگی۔ دیو ورمن نے بھی اس واقعہ پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اگلے حریف تیونس کے مالک جزیری سے مقابلے پر نظریں جما لی ہیں ، وائلڈ کارڈ پر انٹری کرنے والے جزیری نے نیدرلینڈز کے ورلڈ نمبر 53 ایگور سسلنگ پر 0-6، 6-4 اور 7-6 (7-4) سے قابو پایا۔ دیگر میچز میں روس کے 6 سیڈ میخائل یوژنی نے پولینڈ کے مچل پریزیزنی کو 6-3 اور 6-4 سے زیر کیا، جمہوریہ چیک کے سیڈ 3 ٹومس برڈیچ نے رومانیہ کے میریوس کوپل پر 6-3 اور 6-4 سے غلبہ پایا۔