سہولتیں نہ دینے والے ٹور آپریٹرز کیخلاف کارروائی ہوگی سعودی عرب

عمرہ زائرین کی شکایات پر گارنٹی ضبط، دیگر اقدامات کرینگے، ڈائریکٹر حج عبدالرحمن الجباوی

عمرہ زائرین کی شکایات پر گارنٹی ضبط، دیگر اقدامات کرینگے، ڈائریکٹر حج عبدالرحمن الجباوی . فوٹو؛فائل

سعودی عرب کی حکومت نے عمرہ زائرین کومناسب سہولتیں فراہم نہ کرنے والے ٹور آپریٹرز کیخلاف کارروائی کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔


سعودی اخبارکی رپورٹ کے مطابق وزارت ڈائریکٹرحج محمد عبدالرحمن البجاوی نے بتایاکہ ایسے ٹور آپریٹرز اور کمپنیوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی جوزائرین کووعدے کے مطابق سہولتیں پہنچانے میں ناکام ثابت ہوں گے، اس ضمن میں ان کیخلاف تادیبی کارروائی کرتے ہوئے ان کی گارنٹی ضبط اوردیگراقدامات کیے جائیںگے۔ انھوں نے بتایاکہ زائرین کوخدمات کی فراہمی کے ضمن میں636 ملازمین کاتقررکیاجا چکاہے، ان لوگوں کوخدمات کی جانچ سے متعلق خصوصی تربیت دی گئی ہے، زائرین عمرہ اس ضمن میں اپنی شکایات بھی درج کراسکتے ہیں جس پرکارروائی کی جائیگی۔
Load Next Story