معروف بھارتی شاعر نغمہ نگار گلزار آئندہ ماہ پاکستان آئیں گے
فلم کا موضوع ہٹ کر ہے، شوبز شخصیات کو دکھا کر کمی دور کرنا چاہتا ہوں، گلزار
فلم کا موضوع ہٹ کر ہے، شوبز شخصیات کو دکھا کر کمی دور کرنا چاہتا ہوں، گلزار . فوٹو فائل
بھارت کے معروف شاعر اور نغمہ نگار گلزار بطور پروڈیوسر اپنی فلم ''کیا دلی کیا لاہور'' کی پاکستان میں نمائش کے حوالے سے معاملات طے کرنے کے لیے مارچ کے آخر میں کراچی آئینگے۔
کراچی میں مختصر دورے کے دوران جہاں گلزار اپنی فلم کی نمائش بارے ڈسٹری بیوٹرز سے ملاقات کرینگے وہیں علم وادب سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات سے بھی ملاقات کرینگے۔ جب اس سلسلہ میں گلزار سے ممبئی رابطہ کیا گیا تو انھوں نے ''نمائندہ ایکسپریس'' سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں کراچی آنے کا ارادہ رکھتا ہوں ۔
لیکن ابھی تک میں نے اس کا شیڈول ترتیب نہیں دیا، ہوسکتا ہے کہ مارچ کے آخر میں یا پھر اپریل کے دوسرے ہفتے میں کراچی پہنچوں، اس دوران میں اپنی نئی فلم '' کیادلی کیا لاہور '' کی پاکستان میں شوبز کی اہم شخصیات کے سامنے نمائش کرنا چاہتا ہوں، یہ اس لیے بھی ضروری ہے کہ میری فلم کا موضوع معمول سے ہٹ کر ہے اور اسکو باقاعدہ نمائش کے لیے پیش کرنے سے قبل یہ جاننا چاہتا ہوں کہ اگر اس میں کوئی کمی رہ گئی ہے تو اسکو دور کیا جا سکے۔ انھوں نے کہا کہ کراچی میں مختصر دورے کے دوران کچھ ادبی شخصیات سے بھی ملاقات ہو گی لیکن فی الحال اس بارے میں کچھ نہیں بتا سکتا۔