ساڑھے سات کروڑ مالیت کی کوکین ایتھوپیا سے کراچی لانے کی کوشش ناکام
مسافر 3.5 کلو گرام اعلی معیار کی کوکین ایتھوپیا ادیس ابابا سے دبئی کے راستے کراچی لایا جو پکڑی گئی
گرفتار ملزم کی تصویر، دوسری جانب بیگ سے ہیروئن برآمد کی جارہی ہے (فوٹو : ایکسپریس)
کسٹمز نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کامیاب کارروائی کے دوران ملک میں کوکین اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ساڑھے تین کلوگرام سے زائد اعلی معیار کی کوکین کو ایک مسافر ایتھوپیا ادیس ابابا سے دبئی کے راستے کراچی اسمگل کرنے کی کوشش کررہا تھا۔
جناح انٹرنیشنل ارائیول پر تعینات کسٹمز کے عملے نے غیرملکی ائیرلائن کی پرواز ای اے 600 کے ذریعے پہنچنے والے مسافر کے سامان کی تلاشی کے دوران ساڑھے 3 کلو گرام سے زائد اعلیٰ کوالٹی کی کوکین برآمد کی جسے مسافر نے بڑی مہارت کے ساتھ بیگ کے خفیہ خانوں میں چھپا رکھا تھا۔
جاوید راہی نامی مسافر کو پاکستان کسٹمز کے عملے نے گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ برآمد ہونے والی کوکین مقامی مارکیٹ میں قیمت 74 ملین روپے ہے۔ حکام نے گرفتار مسافر سے مزید تحقیقات اورقانونی کارروائی کے لیے تحقیقاتی ٹیم کے حوالے کردیا گیا۔