پہلی اینگروروپیہ سرٹیفکیٹ ٹرانزیکشنز کی کامیاب تکمیل

اینگرو کارپوریشن کی شرعی تقاضوں کے عین مطابق سکوک کے اجرا کی منصوبہ بندی

اینگرو کارپوریشن کی شرعی تقاضوں کے عین مطابق سکوک کے اجرا کی منصوبہ بندی ۔فوٹو:فائل

پاکستان کے 2010 میں متعارف کرائے جانے والے خصوصی ریٹیل ٹرم فنانس سرٹیفکیٹ 'اینگرو روپیہ سرٹیفکیٹ کی ٹرانزیکشنز کی پہلی کامیاب تکمیل جنوری 2014میں ہو گئی ہے۔


اینگرو روپیہ سرٹیفکیٹ کے ذریعے سرمایہ کاروں کو 3 سال کے لیے ششماہی بنیادوں پر ادائیگی اور ریڈیمپشن کی سہولت کے ساتھ 14.5فیصد سالانہ پر کشش منافع کی پیشکش کی گئی تھی، پاکستان کی ریٹیل کارپوریٹ ڈیٹ مارکیٹ کے قیام میں اینگرو کلیدی حیثیت کا حامل ہے جہاں بعدازاں مارکیٹ میں موجود مواقع کے مطابق کئی دوسری کمپنیوں نے ٹی ایف سی کااجرا کیا، اینگرو روپیہ سرٹیفکیٹ اپنے اجرا سے ہی کامیابی سے ہمکنار ہو گیا تھا یعنی سبسکرپشن کی مدت کے اختتام سے قبل ہی 4ارب روپے کی سبسکرپشن مکمل ہو گئی تھی۔

کمپنی نے تمام سبسکرائبرز پر خصوصی توجہ دینے کی غرض سے اپنے ان۔ہاؤس کال سینٹر کے ذریعے ایک خصوصی ہیلپ لائن کی سہولت فراہم کی، اینگرو روپیہ سرٹیفکیٹ کے پہلے ایشو کے حتمی منافع کی ادائیگی اور تمام سبسکرائبرز کے لیے ابتدائی سرمایہ کاری کی ریڈیمپشن 31 جنوری 2014 کو منعقد ہوئی، سبسکرائبرز کے فیڈ بیک اور سرمایہ کاری کے میدان میں ماضی کے ریکارڈ کو مد نظر رکھتے ہوئے اینگرو کارپوریشن، اینگرو اسلامک روپیہ کے نام سے شرعی تقاضوں کے عین مطابق اسلامی سرٹیفکیٹ (سکوک )کے اجرا کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔
Load Next Story