آئی پی ایل فکسنگ آئی سی سی نے بھارت کا اندرونی معاملہ قرار دے کرجان چھڑالی

کوئی بھی ایکشن لینے کا اختیار صرف بی سی سی آئی کو ہی حاصل ہے، ہم کچھ نہیں کرسکتے،آئی سی سی حکام

کوئی بھی ایکشن لینے کا اختیار صرف بی سی سی آئی کو ہی حاصل ہے، ہم کچھ نہیں کرسکتے،آئی سی سی حکام۔ فوٹو: فائل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آئی پی ایل فکسنگ اسکینڈل کو بھارت کا اندرونی معاملہ قرار دے کر جان چھڑا لی، ایک آفیشل کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے کوئی بھی ایکشن لینے کا اختیار صرف بی سی سی آئی کو ہی حاصل ہے، ہم کچھ نہیں کرسکتے۔


دوسری جانب بھارتی بورڈ کے سربراہ این سری نواسن نے اداکار وندو دارا سنگھ کے اسٹنگ آپریشن میں سامنے آنے والے انکشافات پر بات کرنے سے ہی صاف انکار کردیا۔ آئی پی ایل کے سابق چیئرمین للت مودی کا کہنا ہے کہ میں بھی اس معاملے میں سی بی آئی کی جانب سے تحقیقات کا حامی ہوں، انھوں نے آئی سی سی اور اینٹی کرپشن یونٹ کے کردار پر بھی سوال اٹھایا۔ دہلی پولیس نے نئی چیزیں سامنے آنے پر کہاکہ اگر ضرورت پڑی تو ہم پورے کیس کی دوبارہ سے جانچ کرسکتے ہیں۔ ادھر ممبئی پولیس نے تصدیق کی کہ انھیں مہاراشٹرا کے وزیر داخلہ آر پٹیل کی ہدایات موصول ہوچکی ہیں، وہ دوبارہ سے کیس کی تحقیقات شروع کررہی ہے،وندودارا سنگھ سے بھی پوچھ گچھ ہوگی۔
Load Next Story