محکمہ تعلیم نے ڈی او خواتین کی من مانی اور بے ضابطگی کا نوٹس لے لیا

بورڈ کی طرز پر امتحان لینے کے معاملے پرتحقیقاتی کمیٹی قائم، کمیٹی پرچہ آؤٹ ہونے کے معاملے کاجائزہ لیکررپورٹ پیش کرےگی

بورڈ کی طرز پر امتحان لینے کے معاملے پرتحقیقاتی کمیٹی قائم، کمیٹی پرچہ آؤٹ ہونے کے معاملے کاجائزہ لیکررپورٹ پیش کرےگی۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

محکمہ تعلیم نے ڈی او سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری خواتین کی جانب سے امتحانی عمل میں من مانیوں اور بے ضابطگیوں کا نوٹس لے لیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق ڈی اوسیکنڈری خواتین کی جانب سے تعلیمی بورڈز کی طرز پر بغیر اجازت طالبات کے سکینڈری اسکولوں میں امتحانی نظام قائم کرنے اور اسی نظام کے تحت چھٹی ،ساتویں اور آٹھویں جماعتوں کے امتحان مرکزی سطح پرلینے کے معاملے پرکمیٹی قائم کردی ہے، ڈائریکٹر اسکولز کراچی نیاز لغاری نے اس سلسلے میں ڈی او خواتین کے خلاف تحقیق کے لیے ڈی او اکیڈمک اینڈ ٹریننگ حامد کریم، انچارج ڈی اواسپورٹس سلیم اعوان اور اے ڈی او میل لیاقت آباد شاہد حسین پر مشتمل 3 رکنی تحقیقاتی کمیٹی بنادی ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے،تحقیقاتی کمیٹی 3 دن میں اپنی رپورٹ ڈائریکٹر اسکولز کراچی کوپیش کرے گی۔

کمیٹی چھٹی جماعت سائنس کے مضمون کا پرچہ آئوٹ ہونے کے معاملے کا بھی جائزہ لے گی، ڈائریکٹراسکولز کراچی نیاز لغاری نے بتایا ہے کہ 3 رکنی کمیٹی جائزہ لے گی کہ ڈی او سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری نیلوفر علی نے کراچی کے سکینڈری اسکولوں میں سالانہ امتحان محکمہ تعلیم کے حکام کی اجازت کے بغیر مرکزی سطح پر کس طرح لینے کا سلسلہ شروع کیا، انھوں نے کہا کہ طالبات کے250 سے زائد سکینڈری اسکولوں میں چھٹی ،ساتویں اور آٹھویں جماعتوں کے ایک ہی پرچے بنائے جارہے ہیں اور امتحانی کاپیاں بھی ڈی اوکے دفتر میں منگوائی جارہی ہیں، انھوں نے کہا کہ چھٹی جماعت سائنس کے مضمون کا پرچہ آئوٹ ہونے کی بھی تحقیق کی جائے گی انھوں نے کہا کہ تحقیقاتی کمیٹی میں گریڈ 19اور20 کے افسران شامل ہیں جن کی رپورٹ پرمزیدکارروائی ہوگی۔
Load Next Story