موٹرسائیکل سوار کو کچلنے والا ٹرک ڈرائیور عدم شواہد پر بری

متوفیکے والد نے ملزم کو نہیں پہچانا اور ملزم کے خلاف بیان نہیں دیا، عدالت

اصل ملزم کوئی اور ہے جو قانون کی گرفت میں نہیں آ سکا، وکیل صفائی ۔ فوٹو: فائل

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ وسطی نے ٹرک کی مبینہ ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان کی ہلاکت کے مقدمے میں عدم شواہد کی بنا پر ڈرائیور ناصر کو بری کردیا۔

سٹی کورٹ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ وسطی کی عدالت نے ٹرک کی مبینہ ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان کی ہلاکت کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا، عدالت نے عدم شواہد کی بنیاد ہر ٹرک ڈرائیور ناصر کو بری کردیا۔


عدالت نے فیصلے میں کہا کہ متوفی کے والد نے ملزم کو پہچاننے سے انکار کیا تھا، مدعی نے اپنے بیان میں ملزم کے خلاف ایک لفظ تک نہیں کہا، مدعی مقدمہ نے بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ میں نہیں چاہتا کہ صرف شواہد کے بنا پر کسی کو سزا ہو۔

وکیل صفائی ایڈووکیٹ مخدوم عام علی نے موقف اختیار کیا تھا کہ متوفی کے والد نے ملزم کو رہا کرنے کا کہا ہے ملزم کا اس واقعے سے کوئی تعلق نہیں تھا، اصل ملزم کوئی اور ہے جو کہ قانون کی گرفت میں نہیں آسکا۔
Load Next Story