سی پیک کے تحت 306 کلو میٹر حیدرآباد سکھر موٹر وے بنایا جائے گا
جامشورو اور حیدرآباد کے درمیان دریائے سندھ پر M6 موٹروے پر پل بھی بنایا جائے گا
چیف سیکریٹری ڈاکٹر سہیل کی زیرصدارت اجلاس، M6 موٹروے پر بریفنگ دی گئی - فوٹو:فائل
TOKYO:
چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت نے کہا کہ سی پیک کے تحت 306 کلومیٹر حیدرآباد سکھر موٹروے بنایا جائے گا۔
چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت کی زیر صدارت اہم اجلاس سندھ سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں حیدرآباد سکھر M6 موٹروے کے متعلق بریفنگ دی گئی۔
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت نے کہا کہ سی پیک کے تحت 306 کلومیٹر حیدرآباد سکھر موٹروے بنایا جائے گا اور یہ 6 لین M6 موٹر وے جامشورو، حیدرآباد، مٹیاری، شہید بینظیر آباد، نوشہرو فیروز، خیرپور اور سکھر اضلاع سے گزرے گا۔
انھوں نے مزید کہا کہ جامشورو اور حیدرآباد کے درمیان دریائے سندھ پر M6 موٹروے پر پل بھی بنایا جائے گا۔ چیف سیکریٹری سندھ نے مزید کہا کہ M6 بہت اہم منصوبہ ہے اس پر وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی خاصی توجہ ہے۔
اجلاس میں حکام محکمہ آبپاشی نے بتایا کہ دریائے سندھ پر پل کے لیے ہائیڈرولک اسٹڈی کی جا رہی ہے بہت جلد این ایچ اے کو پل کے متعلق آگاہ کر دیا جائے گا۔
اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ نے تمام متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ M6 موٹروے کے لیے زمین کے حصول کو جولائی تک مکمل کریں۔ چیف سیکریٹری سندھ نے کہا کہ رمضان المبارک میں ضروری اشیا کی قیمتوں پر کنٹرول کیا جائے اور حکومت کی طرف سے جاری کردہ نرخوں پر مکمل عملدرآمد کروایا جائے۔