الیکشن کمیشن کی پی پی ن لیگ کے فارن فنڈنگ کیسز میں پیشرفت نا ہونے کی تردید

دونوں پارٹیوں کی پارٹی فنڈنگ کیس کی آخری سماعت یکم اپریل کو ہوئی تھی۔

دونوں پارٹیوں کی پارٹی فنڈنگ کیس کی آخری سماعت یکم اپریل کو ہوئی تھی۔

الیکشن کمیشن نے پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے فارن فنڈنگ کیسز میں پیشرفت نا ہونے کی تردید کردی۔

پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی فارن فنڈنگ کیس کے معاملہ پر الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی فارن فنڈنگ کیس میں پیشرفت نا ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ اسکروٹنی کمیٹی کے ایک ممبر کی ریٹائرمنٹ سے کچھ عرصہ سماعت نہ ہوسکی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کیخلاف فارن فنڈنگ کیس کی روزانہ سماعت کا فیصلہ


الیکشن کمیشن نے کہا کہ آڈیٹر جنرل سے نئے ممبر کے لئے 3 نام مانگے گئے تھے، نئے ممبر کی شمولیت کے بعد نئی اسکروٹنی کمیٹی کو 15 مارچ کو نوٹیفائی کیا گیا، دونوں پارٹیوں کی پارٹی فنڈنگ کیس کی آخری سماعت یکم اپریل کو ہوئی تھی۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ اسکروٹنی کمیٹی نے دونوں پارٹیوں سے ریکارڈ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 9 مئی تک ملتوی کی ہے، کمیشن نے 28 اپریل کو سماعت مقرر کر کے چئیرمین اسکروٹنی کمیٹی سے موجودہ اسٹیٹس اور کارروائی پر رپورٹ طلب کی ہے۔

الیکشن کمیشن اسکروٹنی کمیٹی سے دونوں پارٹیوں کے کیس کے حوالے سے تازہ ترین پیشرفت اور کارروائی کا جائزہ لے گا۔
Load Next Story