سندھ حکومت میں شمولیت کے لیے پیپلز پارٹی اور متحدہ کے درمیان بیٹھک

ایڈمنسٹریٹر کراچی و حیدر آباد، ٹرانسپورٹ، یونیورسٹی بورڈ کی وزارتوں، سرکاری نوکریوں میں کوٹا پر بات چیت

ایڈمنسٹریٹر کراچی و حیدر آباد، ٹرانسپورٹ، یونیورسٹی بورڈ کی وزارتوں، سرکاری نوکریوں میں کوٹا پر بات چیت (فوٹو : فائل)

TOKYO:
وفاقی حکومت میں شمولیت کے بعد سندھ حکومت میں شمولیت کے حوالے سے ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے درمیان اہم بیٹھک ہوئی۔


ایم کیو ایم کے وفد خواجہ اظہار الحسن سمیت دیگر رہنماؤں نے ناصر حسین شاہ کی سربراہی میں پیپلز پارٹی کے وفد سے ملاقات کی۔ ایم کیو ایم رہنماؤں نے وفاق سے گورنر کا عہدہ جبکہ سندھ سے فوری طور پر ایڈمنسٹریٹر کراچی کے عہدے سمیت آئی ٹی، ٹرانسپورٹ، یونیورسٹی بورڈ کی وزارتوں، ایڈمنسٹریٹر حیدرآباد، سرکاری نوکریوں میں کوٹا عمل درآمد سمیت دیگر نکات پر گفتگو کی۔

ذرائع کے مطابق اس اہم ملاقات میں پیپلز پارٹی کے وفد نے ایم کیو ایم وفد کو بلاول بھٹوزرداری سے مشورہ کے بعد عمل درآمد کی یقینی دہانی کرادی۔
Load Next Story