پاکستان میں ڈرامہ ایک مرتبہ پھر اپنے جوبن پر ہے قاضی واجد
ماضی یاد کرکے اچھا لگتا ہے، خالدہ ریاست، سلیم ناصر کی اداکاری لاجواب تھی، قاضی واجد
ماضی یاد کرکے اچھا لگتا ہے، خالدہ ریاست، سلیم ناصر کی اداکاری لاجواب تھی، قاضی واجد فوٹو: اے پی پی/فائل
NEW YORK:
سینئر اداکار قاضی واجد نے کہا ہے کہ خالدہ ریاست، سلیم ناصرکی اداکاری کاجواب نہیں تھاانھیں آج بھی یاد کرتاہوں تو ایسامحسوس ہوتا ہے کہ کل کی سی بات ہو کہ جب ہم ساتھ کام کیا کرتے تھے اور گھنٹوں گفتگو رہتی تھی۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے ریڈیو پاکستان میں نمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں معین اختر، خالدہ ریاست، سلیم ناصر جیسے عظیم فنکار پیدا ہوئے ہیں جن کے کام کا انداز بالکل منفرد تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی کا دور یاد کرکے اچھا لگتا ہے کہ جب اس شہر میں ادبی محافل اور شوبز کی سرگرمیاں عروج پر تھیں، چاروں جانب اسی حوالے سے گفتگو ہوتی تھی نہ جانے اس شہر کو کس کی نظر لگ گئی ہے مگر ہماری دعا ہے کہ خدا کراچی پر اپنی مہربانی فرمائے۔
ایک سوال کے جواب میں قاضی واجد کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اس وقت ڈرامہ ایک مرتبہ پھر اپنے جوبن پر ہے، فنکاروں کو چاہیے کہ اپنے کام کو مزید نکھاریں تاکہ پھر کوئی ہم پر حاوی نہ ہوسکے۔