اقبال محمد علی کے انتقال کے باعث خالی نشست این اے 240 پر ضمنی انتخاب 16جون کو ہوگا

الیکشن کمیشن 23 مئی کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کرے گا

الیکشن کمیشن 23 مئی کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کرے گا (فوٹو: ٹوئٹر)

ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی اقبال محمد علی خان کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست این اے 240 پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا گیا۔


رکن اسمبلی اقبال محمد علی خان کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی نشست پر انتخابی معرکہ 16 جون 2022 کو ہوگا۔ الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نوٹیکفیشن کے مطابق این اے 240 کورنگی 2 پر ضمنی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی 7 مئی سے 10 مئی تک حاصل اور جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

11 مئی کو امیدواروں کی فہرست جاری کی جائے گی، 14 مئی کو امیدواوں کی اسکرونٹی کا آخری روز ہوگا، 17 مئی کو نااہل امیداروں کی اپیلیں سنی جائیں گی اور ان اپیلوں پر 21 مئی کو الیکشن ٹربیونل فیصلہ کرے گا، الیکشن کمیشن 23 مئی کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کرے گا۔
Load Next Story