غریب آباد فرنیچر مارکیٹ اور جھگیوں میں آتشزدگی 8 دکانیں خاکستر
40 جھگیاں جل گئیں، نصف درجن سے زائد دکانوں کو جزوی نقصان پہنچا، آگ کی زد میں آکر ٹرک بھی جل گیا
غریب آباد: فرنیچر مارکیٹ کی دکانوں میں لگنے والی آگ کے شعلے بلند ہورہے ہیں جبکہ دکاندار آتشزدگی پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں۔ فوٹو: آن لائن
ISLAMABAD:
غریب آباد فرنیچر مارکیٹ اور اس سے متصل جھگیوں میں پراسرار آتشزدگی کے واقعے میں 40 جھگیاں اور فرنیچر کی 8 دکانیں جل کر راکھ ہو گئیں جبکہ نصف درجن سے زائد دکانوں کوجزوی نقصان پہنچا۔
آگ کی زد میں آکر ٹرک بھی جل گیا،سائٹ ایریا میں پنسل کی فیکٹری کے باہر پڑے برادے میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد جھلس گئے، تفصیلات کے مطابق تھانہ شریف آباد کی حدود لیاقت آباد میں قائم غریب آباد فرنیچر مارکیٹ اور اس سے متصل جھگیوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، اطلاع ملنے پر فائربریگیڈ کی 3 گاڑیاں ابتدائی طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے میں مصروف ہوگئیں تاہم آگ نے شدت اختیار کر لی، آگ کو فوری طور پر تیسرے درجے کی آگ قرار دیتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں سے مزید ایک درجن سے زائد فائریگیڈ کی گاڑیاں طلب کرلی گئیں، فائر بریگیڈ کے عملے نے تقریباً 3 سے زائد گھنٹوں کی سخت کوششوں کے بعد آگ پر قابو پایا، علاقہ مکینوں کے مطابق ایک فرنیچر کی دکان کے باہر پرانے صوفے میں آ گ لگی تھی جس پر دکاندار نے جلا ہوا صوفہ فرنیچر مارکیٹ سے متصل جھگیوں کے قریب پھینک دیا۔
دیکھتے ہی دیکھتے آگ کے شعلے آسمان سے بات کرنے لگے اور آگ نے جھگیوںکو اپنی لپیٹ میں لے لیا، اسی دوران آگ نے فرنیچر کی دکانوں او سی این جی پمپ تک پہنچ گئی تاہم اس وقت تک فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا، دکانوں میں موجود نیا اور پرانا لاکھوں روپے مالیت کا فرنیچر اور جھگیوں میں موجودسامان جل گیا، پولیس کے مطابق جھگیوں میں گیس سلنڈر پھٹنے سے مزید آگ بھڑکی تھی گیس سلنڈر پھٹنے کے دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا، مشتعل مکینوں نے الزام عائد کیا ہے کہ آگ جان بوجھ کر جھگیوں میں لگائی گئی ہے، کلو نامی فرنیچر والا اور دیگردکانداروں نے جھگیوں میں آگ لگائی۔
مکینوں نے غریب آباد روڈ بلاک کرکے پولیس کے خلاف شدید احتجاج کیا اور اپیل کی ہے کہ مذکورہ واقعے کی تحقیقات کرائی جائے،فائر بریگیڈ عملے کے مطابق انہیں آگ لگنے کی اطلاع 11 بجکر 45 منٹ پر ملی جس کے اگلے منٹ پر فائر بریگیڈ کا عملہ آگ پر قابو پانے کے لیے روانہ ہوگئے،انھوں نے بتایا کہ آتشزدگی کے باعث 8 دکانیں اور 40 جھگیاں جلی ہیں جبکہ نصف درجن سے زائد دکانوں کو جزوی نقصان ہوا اور جھگیوں کے باہر کھڑا ریتی بجری کا ٹرک بھی مکمل طور جل گیا۔
علاوہ ازیں سائٹ کے علاقے ولیکا اسپتال کے قریب پلاٹ نمبرD-88 پر قائم گولڈ فیش پنسل فیکٹری کے باہر پنسل فیکٹری کے برادے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، سائٹ فائراسٹیشن کی 3 گاڑیوں نے آگ پر قابو پایا، فائر بریگیڈ کے عملے کے مطابق آتشزدگی کے نتیجے میں 2 افراد بخت محمد اور وجاہت گل معمولی طور پر جھلس کر زخمی ہوئے،آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ۔