آج وفاقی وزیرکا حلف اٹھالوں گاانتخابی اصلاحات پھر عام انتخابات بلاول
سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے بلاول بھٹو کو وفاقی وزیرکا حلف لینے اجازت دے دی
چینی اساتذہ پر دہشت گردی کا واقعہ قومی سلامتی پرحملہ ہے ،پریس کانفرنس (فوٹو، فائل)
NEW YORK:
پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی اتحادی وفاقی حکومت کی کابینہ میں بطور وزیر شامل ہونے کی منظوری دیدی ہے، وہ آج بطور وفاقی وزیر حلف اٹھائیں گے۔
پارٹی صدر آصف علی زرداری اوراپنی سربراہی میں پی پی پی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ہائبرڈ اجلاس کے بعد بلاول ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ کراچی میں چینی اساتذہ پر دہشتگردی کا واقعہ قومی سلامتی پرحملہ ہے،ملکرملک کومسائل سے نکال لیں گے، پہلے انتخابی اصلاحات پھر عام انتخابات ہوں گے،خان کا بیانیہ سچا نہیں،وہ سڑکوں کے بجائے پارلیمان میں مقابلہ کریں۔
جامعہ کراچی واقعے پر وزیراعلی مرادعلی شاہ نے بریفنگ دی،دہشت گردی کے ایسے واقعات قومی سلامتی پرحملہ ہیں اوروہ بلوچستان کے بہن بھائیوں کے نام سے کیے جارہے ہیں۔
بلاول نے کہا کہ سی ای سی اجلاس میں پوری قوم کومبارکباددی گئی، آئین کی خلاف ورزی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر ملوث، آئین پر حملے کی تحقیقات ہونی چاہئے،سب اداروں کو جو غیر جانبدار بن گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لندن میں نوازشریف سے ملاقات میں چارٹرآف ڈیموکریسی پر عملدرآمد پر اتفاق کیا سب سیاسی جماعتوں کے ساتھ ملکر انتخابی اصلاحات پر کام کریں گے۔آج اسلام آباد پہنچ کر حلف لوں گااورشہباز شریف حکومت کا حصہ بنوں گا۔ انہوں نے کہا سندھ کے بلدیاتی نظام میں بہتری لانی ہے، خان واپس آئیں پارلیمان میں اور جمہوری طریقے سے مقابلہ کریں، صدر کا مواخذہ مشکل فیصلہ ہوگا جس کی وجہ موجودہ نمبرز ہیں۔