ورلڈ کپ ہیکرز نے سائبر حملوں سے متاثر کرنے کی دھمکی دیدی

برازیلین حکام سرکاری اور فیفا ویب سائٹس کو محفوظ بنانے کی کوششوں میں مصروف

برازیلین حکام سرکاری اور فیفا ویب سائٹس کو محفوظ بنانے کی کوششوں میں مصروف۔ فوٹو: فائل

RAWALPINDI:
ہیکرز نے ورلڈ کپ کو سائبر حملوں سے متاثر کرنے کی دھمکی دیدی ، برازیلین حکام سرکاری اور فیفا ویب سائٹس کو محفوظ بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں ۔


تفصیلات کے مطابق برازیلین ہیکرز ورلڈ کپ کو سائبر حملوں سے متاثر کرنا چاہتے ہیں،ان حملوں میں ویب سائٹس کو ناکارہ بنانے کے ساتھ اعدادوشمار کی چوری بھی شامل ہے، ان کا کہنا ہے کہ مظاہروں، تاخیر اور حد سے زیادہ اخراجات کے سبب سائبر جنگ کا آغاز ہوچکا ہے۔ برازیل میں آن لائن جرائم کی بھر مار ہے، حکام چیلنجنگ ٹیلی کمیونیکیشنز انفرااسٹرکچر اور سائبر حملوں سے بچنے کے قلیل تجربے کے ساتھ سرکاری اور فیفا ویب سائٹس کو محفوظ بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں ۔ ورلڈ کپ تیاریوں پر 14 بلین ڈالر خرچ ہونے کے بعد لاکھوں برازیلین شہریوں نے گذشتہ جون میں بڑے بڑے احتجاجی مظاہرے کیے، اس میں بہتر عوامی خدمات ، واضح شفافیت اور کرپشن کے خاتمے پر زور دیا گیا،اب ہیکرز بھی اس جنگ میں شامل ہونے کیلیے تیار ہیں۔

ایک مبینہ ہیکر کے مطابق ہم منصوبہ بندی کررہے ہیں، میں نہیں سمجھ سکتا کہ حکومت ہمیں روک سکے گی۔ چی کموڈور کے نام سے جانے جانے والے ہیکر کا کہنا ہے کہ سرکاری ویب سائٹس اور کپ کی اسپانسرز کمپنیوں کیخلاف حملوں کیلیے کہا جائیگا ۔ برازیل دنیا کے انتہائی جدید ترین سائبر کرمنل کمیونٹیز میں سے ایک کا گھر ہے جو پہلے ہی ٹکٹس کی فروخت اور دیگر ورلڈ کپ سرگرمیوں پر اثر ڈال رہی ہے۔ ایک سائبر سیکیورٹی ماہر ولیم بیر نے کہاکہ ورلڈکپ کو ہدف بنایا جائیگا لیکن کب، یہ جاننا ضروری ہے، برازیلین حکومت کا کہنا ہے کہ کسی بھی ملک کیلیے یہ کہنا ناممکن ہے کہ وہ 100 فیصد تک متوقع سائبر دھمکیوں پر قابو پا سکتا ہے لیکن جہاں تک ممکن ہے ہم تیار ہیں،ایک فیفا ترجمان نے آن لائن سیکیورٹی پر کسی بھی قسم کے تبصرے سے انکار کیا ہے۔
Load Next Story